Maktaba Wahhabi

216 - 318
سو معلوم ہونا چاہیئے کہ قرآن کریم میں صرف پچیس(۲۵ )رسولوں کے اسماء گرامی آئے ہیں اوروہ حسب ذیل ہیں۔ (حضرت آدم،نوح، ابراہیم، اسماعیل، اسحاق، یعقوب، یوسف، موسیٰ، ہارون، داؤد، سلیمان، زکریا،یحییٰ، ادریس، ایوب،یونس، ھود، صالح، شعیب، لوط، الیاس،الیسع، ذوالکفل، عیسیٰ، اور محمد علیہم الصلاۃ والسلام) یہ ہیں وہ انبیاء ورسل علیہم السلام کہ جن کو اللہ تعالیٰ نے قرآن کریم میں یا تو نبی ورسول کے نام کے ساتھ صراحتہ ً ذکر فرمایا یا انبیاء و رسل علیہم السلام کے فہرست و سلسلہ میں ذکر فرمایا اسلئے ان کی رسالت ونبوت پر سارے علماء امت کا اتفاق واجماع ہے۔اب ذرا ان رسولوں کے اسماء کے دلائل قران کریم سے ملاحظہ فرمائیں۔ معلوم ہونا چاہیئے کہ ان پچیس رسولوں میں سے اٹھارہ رسولوں کا ذکر سورۃ الأنعام میں ایک ہی جگہ پر آیا ہے اور سات باقی رسولوں کا ذکر قرآن کریم کی دوسری سورتوں میں مختلف مقامات پر آیا ہے۔ اب پیش خدمت ہیں دلائل۔ چنانچہ ان اٹھارہ رسولوں کے متعلق اللہ تعالیٰ سورۃ الأنعام میں فرماتا ہے :۔ ﴿ وَتِلْکَ حُجَّتُنَآ اٰتَیْنَاہَا إِبْرَاہِیْمَ عَلٰی قَوْمِہٖ نَرْفَعُ دَرَجَاتٍ مَّن نَّشَائُ إِنَّ رَبَّکَ حَکِیْمٌ عَلِیْمٌ ٭ وَوَہَبْنَا لَہُ إِسْحَاقَ وَیَعْقُوبَ کُلاًّ ہَدَیْنَا وَنُوْحاً ہَدَیْنَا مِنْ قَبْلُ وَمِنْ ذُرِّیَّتِہٖ دَاوٗدَ وَسُلَیْمَانَ وَأَیُّوْبَ وَیُوْسُفَ وَمُوسٰی وَہَارُونَ وَکَذٰلِکَ نَجْزِی اور یہ ہماری وہ دلیل تھی جو ہم نے ابراہیم کو اسکی قوم کے مقابلے میں بتائی تھی۔ہم جس کو چاہتے ہیں اسکامرتبہ بلند کر دیتے ہیں۔بے شک آپ کا رب بڑے علم والا ہے اور ہم نے ابراہیم کو اسحق اور یعقوب عطاء کیئے اور ان دونوں میں سے ہر ایک کو ہم نے
Flag Counter