Maktaba Wahhabi

218 - 318
اور حضرت ہود علیہ السلام کے متعلق فرما یا:۔ ﴿کَذَّبَتْ عَادٌ نِ الْمُرْسَلِیْنَ ٭ إِذْ قَالَ لَہُمْ أَخُوْہُمْ ہُوْدٌ أَلَا تَتَّقُوْنَ ٭ إِنِّیْ لَکُمْ رَسُولٌ أَمِیْنٌ ٭ فَاتَّقُوا اللّٰہ وَأَطِیْعُوْنِ ٭[1] قوم عاد نے رسولوں کو جھٹلا یا،جب انکے بھائی ھود نے انکو کہا کہ کیا تم ڈرتے نہیں ؟بے شک میں تمہارے لئے امانتدار پیغمبر ہوں۔پس اللہ سے ڈرو اور میری فرمانبرداری کرو۔ اور حضرت صالح علیہ السلام کے متعلق فرمایا: ﴿ کَذَّبَتْ ثَمُوْدُ الْمُرْسَلِیْنَ ٭إِذْ قَالَ لَہُمْ أَخُوْہُمْ صَالِحٌ أَ لَا تَتَّقُوْنَ٭ إِنِّیْ لَکُمْ رَسُوْلٌ أَمِیْنٌ٭فَاتَّقُوا اللّٰہ وَأَطِیْعُوْنِ ﴾ [2] قوم ثمود نے رسولوں کو جھٹلا یا،جب انکو انکے بھائی صالح نے کہا کہ کیا تم ڈرتے نہیں ؟ میں تمہارے لئے امانتدار پیغمبر ہوں پس اللہ سے ڈرو اور میری اطاعت کرو۔ اور حضرت شعیب علیہ السلام کے متعلق فرمایا: ﴿ کَذَّبَ أَصْحَابُ الْأَیْکَۃِ الْمُرْسَلِیْنَ٭إِذْ قَالَ لَہُمْ شُعَیْبٌ أَ لَا تَتَّقُوْنَ ٭إِنِّیْ لَکُمْ رَسُوْلٌ أَمِیْنٌ٭ فَاتَّقُوا اللّٰہ وَأَطِیْعُوْنِ ٭[3] ایکہ و الوں نے رسولوں کو جھٹلادیا جب انکو شعیب نے کہا کیا تم ڈرتے نہیں ؟بے شک میں تمہارے لئے امانتدار پیغمبر ہوں۔پس اللہ سے ڈرو اور میری اطاعت کرو۔ اور حضرت ذوالکفل علیہ السلام کے متعلق فرمایا :۔ ﴿ وَذُوالْکِفْلِ وَکُلٌّ مِّنَ الْأَخْیَارِ ﴾ [4] ( انبیاء میں سے) ذوالکفل ہیں،سب ہی بہترین لوگوں میں سے ہیں۔
Flag Counter