بانہ لِیَکُن کذا وکذا۔
اللہ تعالیٰ نے اپنے علم ازلی سے ہر شے کی نسبت وصف کے طور پر اس کا حال لکھا ہے کہ وہ اس طرح اسی طرح ہو گی حکم کے طور پر یہ نہیں لکھا کہ اس طرح ہو۔[1]
جہمیّہ: خلیفہ ہشام بن عبد الملک کے عہد میں ایک شخص جعد بن درہم نے صفات الہیہ کا انکار شروع کر دیا۔
مسئلہ صفات الہیہ بڑا دقیق اور مشکل ہے۔ جس کی گتھی عقل و وہم کے ناخنوں سے نہیں کھل سکتی۔ ہم کیا اور ہماری بساط کیا؟ خود سرور کائنات صلی اللہ علیہ وسلم دربار ایزدی میں اظہار عجز کر کے اور حقیقی علم کو اسی ذات سرمدی کے سپرد کر کے فرماتے ہیں لا احصی ثناء علیک انت کما اثنیت علی نفسک[2] پس اپنی عاجزی کو ملحوظ رکھتے ہوئے اس وقت ہمارا مقصود مسئلہ صفات کے متعلق اختلافات کی صورت کا بیان کر دینا ہے۔ جس کی مجمل تشریح یوں ہے کہ ذات بیچون عزاسمہ کی صفات دو قسم کی ہیں سلبیہ اور وجودیہ۔
سلبیہ سے یہ مراد ہے کہ ذات برحق کو جملہ معائب اور نقائص سے اور ہر چیز سے جو اس کی شان کے لائق نہ ہو منزہ و مبرا مانا جائے۔ اسے تنز یہ کہتے ہیں ۔ مثلاً یہ کہ وہ جسم نہیں ہے۔ وہ کسی سے متحد نہیں ہوتا۔ اس کی ذات کسی میں علول نہیں کرتی وغیر ذلک۔ چنانچہ فرمایا:
|