Maktaba Wahhabi

494 - 484
معذرت اس حصہ کتاب کے مطالعہ کرنے والے احباب دیکھیں گے کہ اس میں بہت سے نامی اہل حدیث علماء کرام کے حالات اور کارنامے قلم بند نہیں کئے گئے۔ مثلاً مولانا عبدالعزیز صاحب رحیم آبادی۔ مولانا حافظ عبداللہ صاحب غازیپوری۔ مولانا محمد ابراہیم صاحب آروی۔ مولانا شمس الحق صاحب ڈیانوی۔ مولانا شاہ عین الحق صاحب پھلواروی۔ مولانا عبداللہ صاحب غزنوی اور ان کے صاحبزادے مولانا عبدالجبار صاحب و مولانا محمد صاحب وغیرہما خاندان غزنویہ۔ مولانا غلام علی صاحب (قصوری) امرتسری۔ مولانا احمد اللہ صاحب امرتسری۔ مولانا حافظ محمد صاحب ساکن لکھو کے۔ مولانا ابو سعید محمد حسین صاحب بٹالوی۔ مولانا رحیم بخش صاحب لاہوری وغیرہم۔ جن کے علمی و عملی کمالات اور ملی خدمات قابل قدر ہیں ۔ رحمھم اللّٰہ اجمعین و رفع درجا تھم فی اعلی علیین۔ اس فرد گذاشت کی وجہ یہ ہے۔ کہ اپنی ضعف بصارت کی وجہ سے اس عاجز کو کتاب ہذا کو بادل ناخواستہ اسی جگہ پر ختم کرنا پڑا ہے۔ اللہ تعالیٰ اس کو درجہ قبولیت بخشے۔ اور مجھ عاجز کے لئے اسے ذخیرہ عاقبت اور ناشرین کے لئے دین و دنیا میں موجب خروبرکت کرے۔ آمین ثم آمین۔ والحمد للّٰہ الذی بعزتہ و جلالہ تتم الصالحات و الصلوۃ و السلام علی رسولہ محمد والہ و اصحابہ و ازواجہ المطہرات۔ ۱۶ ربیع الثانی ۱۳۷۲؁ھ مسود اوراق بندہ ضعیف و حقیر مطابق ۳جنوری ۱۹۵۳؁ء حافظ محمد ابراہیم میر سیالکوٹی
Flag Counter