Maktaba Wahhabi

484 - 484
سفر حج میں آپ کے رفیق تھے انہوں نے ذکر کیا کہ جس روز میاں صاحب رحمہ اللہ کا انتقال ہونا تھا۔ ہم بہت سے ارادت مند آپ کی خدمت میں حاضر تھے۔ حضرت میاں صاحب نے یکا یک گھر کی مستورات کو فرمایا کہ پردہ کر لو۔ اس کے بعد بار بار وعلیکم السلام و علیکم السلام کرتے رہے۔ کچھ عرصہ تک یہی وظیفہ جاری رہا۔ اس کے بعد آپ نے سورہ جن تلاوت کر کے وعظ کہنا شروع کیا۔ وعظ ختم کرنے بعد دیر تک وہی وعلیکم السلام وعلیکم السلام کرتے رہے۔ کچھ عرصہ تک یہی وظیفہ جاری رہا۔ اس کے بعد آپ نے مستورات کو واپس آجانے کو فرمایا۔ واللّٰہ علی ما اقول شہید۔ اللھم ارحم یتوفی کلھم و ارفع درجاتھم ۔ حضرت میاں صاحب مرحوم کی اولاد: نرینہ اولاد آپ کی صرف مولانا سید شریف حسین صاحب تھے۔ جو جناب حافظ عبدالمنان صاحب مرحوم کے ہم سبق تھے۔ لیکن وہ کمال علم حاصل کرنے کے بعد حضرت میاں صاحب مرحوم کی زندگی ہی میں فوت ہو گئے تھے۔ ان کے دو بیٹے سید عبدالسلام اور سید ابوالحسن صاحبان تھے۔ سید ابوالحسن صاحب کے فرزند مجھ سے سیالکوٹ میں پڑھتے رہے۔ سنا ہے کہ حالیہ انقلاب کے بعد لاہور میں متوطن ہو کر فوت ہو گئے ہیں ۔ اللھم اغفرلنا و لھم وارحمھم۔ استاذ پنجاب حافظ عبدالمنان محدث وزیر آبادی رحمہ اللہ ولادت ۱۲۶۷؁ھ وفات ۱۳۳۴؁ھ آپ کا ذکر خیر کسی قدر جناب میاں صاحب رحمتہ اللہ علیہ کے تذکرہ میں گذر چکا ہے۔ آپ ان کے لائق شاگردوں میں سے ہیں جنہوں نے علم حدیث کی اشاعت میں کوئی کسر باقی نہیں چھوڑی۔ آپ بلا تردد تقریبا سارے پنجاب کے استاد حدیث ہیں ۔ کوئی شہر یا قصبہ ایسا نہیں جس میں آپ کے شاگرد نہ ہوں ۔ آپ موضع کرولی تحصیل پنڈ دادنخاں ضلع جہلم کے اعوان خاندان کے روشن چراغ ہیں ۔ آپ کی ولادت ۱۲۶۷؁ھ
Flag Counter