بہت سے مشکل اور مخفی امور پر بحث کی ہے۔ ان میں تھوڑے کلمات میں بہت سے مسائل جمع کئے ہیں ۔ رحمہ اللہ و افاض علینا من فیوضہ۔
شاہ عبدالقادر رحمہ اللہ قدس سرہ المتوفی۱۲۳۰ھ
آپ شاہ ولی اللہ رحمہ اللہ کے خلف الرشید اور شاہ عبدالعزیز رحمہ اللہ اور شاہ رفیع الدین رحمہ اللہ کے چھوٹے بھائی ہیں ۔
آپ نے تمام کتب دینیہ و عقلیہ اپنے والد ماجد سے سبقاً سبقاً پڑھیں ۔ مگر کسب فیض باطن کے لئے اپنے والد بزرگوار کے علاوہ دیگر اکابر دین اور اہل کمال کی خدمت میں بھی حاضر ہوئے۔ آپ اپنے زمانہ کے جملہ اہل کمال کے حلقہ میں ایسے ممتاز تھے جیسے جھلملاتے تاروں کے حلقہ میں پوری روشنی کا چاند۔
آپ کے زہد و اتقا‘ خلق و تواضع کی بے مثل شہرت ملک کے ایک سرے سے دوسرے سرے تک پھیلی ہوئی تھی۔
آپ نے اپنی زندگی کا اکثر حصہ اکبر آباد کی ایک مسجد کے حجرہ میں بسر کیا۔ رات دن طاعت و ریاضت میں مصروف رہتے۔ قرآن مجید کے بامحاورہ اردو ترجمہ اور تفسیر موضح القرآن کے علاوہ آپ کی کوئی اور تصنیف دستیاب نہیں ہوئی۔ ترجمے اور حواشی میں اختصار سلاست زبان اور جامعیت ایسی ہے کہ عربی اور اردو زبان کے محاورات جاننے والے عش عش کر اٹھتے ہیں ۔
کسی بزرگ نے سچ کہا ہے کہ اگر قرآن مجید اردو زبان میں نازل ہوتا تو ان ہی محاورات کے لباس سے آراستہ ہوتا۔ جس کی رعایت شاہ عبدالقادر نے برتی ہے۔ رحمہ اللہ و جزاہ عنا و عن سائر المسلمین۔
شاہ محمد اسماعیل شہید رحمہ اللہ بن شاہ عبدالغنی صاحب رحمہ اللہ
ولادت ۱۲۰۳ھ شہادت ۱۲۴۶ھ
آپ ائمہ دین و فقہائے متفتین اور بلند پایہ محدثین میں سے ہوئے ہیں ۔ آپ کے والد ماجد شاہ عبدالغنی بن شاہ ولی اللہ رحمہ اللہ ۲۸ برس کی عمر میں اس جہان فانی سے رخصت ہو
|