Maktaba Wahhabi

430 - 484
حصہ سوم تاریخ اہل حدیث ہندوستان میں علم و عمل بالحدیث بسم اللّٰہ الرحمن الرحیم الحمدللہ الذی علم بالقلم ط علم الانسان مالم یعلم ط والصلوۃ والسلام علی المبعوث الی العرب و العجم ط بالحکمۃ البابصۃ و الحجۃ البالغۃ و جوامع الکلم ط و علی الہ و اصحابہ سادۃ من نصر الدین و احکم ط وائمۃ من بلغ وعلم ط اما بعد۔ اس حصہ کتاب کو ہم ان ارباب فضیلت کے ذکر سے زیب دیتے ہیں ۔ جن کی علمی یا عملی مساعی کی برکت سے ملک ہند و پنجاب میں علم و عمل بالحدیث کی بنیاد پڑی اور اشاعت ہوئی۔ (۱) جس زمانہ میں اس ملک میں اسلامی حکومت کا سکہ بیٹھا اور اس میں سلطنت اسلامیہ باقاعدہ قائم ہوئی افسوس ہمارا علم حدیث اس کے ساتھ ہی مروج نہ ہو سکا بلکہ اس کی اشاعت بہت زمانہ بعد ہوئی۔ جس کے اسباب ذکر کرنے کے لئے ہر عہد کی صورت فتح اور طرز حکومت اور امور سیاست اور مذہبی امور میں شاہان وقت کا نقطہ خیال اور ان کے علمی و عملی مشاغل کی طرف رجوع کرنا ضروری ہے۔ اور ان امور کی تفصیل اس وقت ہمارے مقصود سے خارج ہے۔ (۲) اس عالم نشوونما اور کرہ انحطاط اور ارتقاء میں ہرچیز کی ابتدا ضعف سے ہوتی ہے اور اوج کمال تک ترقی پانے تک کئی ایک ناگزیر آفتیں بھی آتی رہتی ہیں جو رفتار ترقی کو سست و کمزور بلکہ بعض اوقات صفحہ ہستی سے نابود کر دیتی ہیں ۔ لیکن حق ایک ایسا امر ہے
Flag Counter