Maktaba Wahhabi

329 - 484
حصہ دوم تاریخ اہل حدیث تدوین علم حدیث احادیث کی حفاظت خود آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم بلکہ خود اللہ تعالیٰ کو منظور تھی بسم اللّٰہ الرحمن الرحیم الحمد للّٰہ العلی الاکرم الذی علم بالقلم علم الانسان مالم یعلم والصلوۃ والسلام علی حبیبہ المبعوث الی العرب و العجم و علی الہ و اصحابہ و خلص احبابہ سادۃ خیر الامم۔ المبلغین عنہ ما سمعوا من اقوالہ و شھدوا من احوالہ ببذل الجہد و صرف الھمط اما بعد۔ اس عنوان کی تفصیل سے پیشتر چند امور بطور تمہید بیان کرنے ضروری ہیں ۔ (۱) اللہ تعالیٰ نے اپنا پاک کلام قرآن شریف آسمان سے بارش کی طرح نہیں برسایا۔ اور نہ اسے بجلی کی مہیب آواز سے بندوں تک پہنچایا بلکہ اپنے رسول پاک (صلوات اللہ علیہ و سلامہ) کے مبارک منہ میں ڈالا۔ جو ان کا ہم جنس تھا جن کی طرف وہ پیغام آیا۔ اور آپ کی ذات گرامی میں علمی اور عملی ہر دو طرح کے کمالات بوجہ اتم پیدا کئے کہ آپ قولی تعلیم کے ساتھ ان کے لئے عملی نمونہ بھی قائم کریں ۔ تا کہ جو لوگ آپ کے حلقہ صحبت میں داخل ہوں وہ آپ سے انس پکڑ کر اور قلبی ارادت و عقیدت پیدا کر
Flag Counter