Maktaba Wahhabi

408 - 484
میں مستقل کتابیں بھی تصنیف کی ہیں ۔‘‘ (۲) اسی طرح امام عبدالرحمن بن علی اشیبانی المتوفی ۹۴۴ھ؁ تیسیر الوصول میں فرماتے ہیں ۔ ھو امام الحجاز بل امام الناس فی الفقہ و الحدیث و کفاہ فخرا ان الشافعی رحمہ اللّٰہ من اصحابہ (صفحہ۷) آپ فقہ اور حدیث میں حجاز کے بلکہ تمام (جہان کے) لوگوں کے امام ہیں ۔ اور آپ کے فخر کے لئے یہ کافی ہے۔ کہ امام شافعی رحمہ اللہ آپ کے (ارشد) شاگردوں میں سے ہیں ۔ (۳) امام شافعی رحمہ اللہ کی شخصیت امامت حدیث و فقہ میں محتاج بیان نہیں ۔ آپ اپنے استاد بزرگ امام مالک رحمہ اللہ کی شان میں فرماتے ہیں ۔ اذا ذکر العلماء فمالک النجم و ما احد امن علی فی علم اللّٰہ من مالک رحمۃ اللّٰہ علیہ۔[1] جب علماء کا ذکر ہو تو امام مالک (ان میں ) روشن ستارہ ہیں اور مجھ پر علم الٰہی میں امام مالک رحمہ اللہ سے بڑھ کر کسی کا احسان نہیں ہے۔ (۴) اسی طرح امام یحییٰ بن معین رحمہ اللہ جو جرح و تعدیل رجال کے مسلم امام اور مشہور نقاد ہیں اور امام احمد رحمہ اللہ اور امام بخاری رحمہ اللہ و امام مسلم رحمہ اللہ وغیرہم اجلہ محدثین کے استاد ہیں کہتے ہیں ۔ کان مالک من حج اللّٰہ علی خلقہ۔[2] یعنی امام مالک رحمہ اللہ خدا کی خلقت پر خدا کی ایک حجت تھے۔ (۵) اسی طرح حضرت شاہ ولی اللہ صاحب ’’مصفی‘‘ میں فرماتے ہیں ۔ اہل نقل اتفاق دارندبر آنکہ چوں حدیث براویت او ثابت شدبد رجہ اعلی صحت رسید (صفحہ۷) علماء حدیث کا اس امر پر اتفاق ہے کہ جب کوئی حدیث آپ (امام مالک) کی
Flag Counter