Maktaba Wahhabi

177 - 484
جوابنا علیہ فی کل مسئلۃ سبحانک ھذا بھتان عظیم فمن روی عنا شئیا من ذلک او نسبہ الینا فقد کذب علینا وافتری ومن شاھد حالنا و حضر مجالسنا علم قطعا ان جمیع ذلک وضع علینا و افتراء اعداء الدین و اخوان الشیاطین تنفیرا للناس عن الازعان لاخلاص التوحید للہ تعالی بالعبادۃ وترک انواع الشرک الذی نص اللّٰہ علی انہ لا یغفرہ ویغفر مادون ذلک لمن یشاء (اتحاف ص۴۱۵) ’’پس یہ سب اور اس قسم کے دیگر خرافات جب کوئی شخص ہم سے ان کی بابت دریافت کرے گا تو ہمارا ہر مسئلے کے بارے میں یہی ایک ہی جواب ہو گا۔ ھذا بھتان عظیم یعنی اے اللہ تو پاک ہے۔ یہ بات بڑا بھاری طوفان ہے۔ پس جو شخص ہم سے ایسی باتیں نقل کرے یا ہماری طرف ان کو نسبت کرے تو اس نے ہم پر جھوٹ اور بہتان باندھا اور جو شخص ہمارے حال کا مشاہدہ کرے گا اور ہماری مجالس میں حاضر ہو گا وہ قطعی طور پر جان لے گا کہ ہم پر یہ سب کچھ دین کے دشمنوں اور شیطان کے بھائیوں نے جھوٹ اور افتراء باندھا ہے۔ تاکہ لوگوں کو خدا تعالی کی خالص عبادت میں خالص توحید کے اختیار کرنے اور جملہ اقسام شرک کو ترک کرنے سے نفرت دلائیں جس کی نسبت خد انے صاف کہہ دیا ہے کہ اسے (شرک کو) ہرگز نہیں بخشوں گا۔ اور اس کے سوا جس کو چاہوں گا بخش دوں گا۔‘‘ اس کے بعد خاتمہ کے قریب فرماتے ہیں ۔ نقول فیمن مات تلک امۃ قد خلت لہا ما کسبت ولکم ماکسبتم ولا تسئلون عما کانوا یعملون ولا نقول بکفر من ثبت دیانتہ وشھر صلاحیتہ وعلمہ وورعہ وزھدہ وحسنت سیرتہ وبالغ فی نصح الامۃ او غیرھا کا بن حجر الھیتمی المکی فانا نعلم کلامہ فی الدر المنظم ولا ننکر سعۃ علمہ الخ (اتحاف ص۴۱۶)
Flag Counter