Maktaba Wahhabi

167 - 484
الناس فی اتباعھا وابعد الناس عن اتباع الھوی فھم فی اھل الاسلام کاھل الاسلام فی اھل الملل (ص۱۷۹ جلد ثانی) ’’جس شخص کو کچھ بھی خبر ہے اس کو معلوم ہے کہ اہل الحدیث رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے اقوال کی بابت سب سے زیادہ تحقیقات کرنے والے اور ان کے علم کے طالب اور ان کی پیروی میں سب سے زیادہ رغبت رکھنے والے ہیں ۔ اور ہوا و ہوس کی اتباع میں سب سے زیادہ دور ہیں پس وہ (اہل حدیث) اہل اسلام میں ایسے ہیں جیسے دیگر ادیان میں اہل اسلام ہیں ۔‘‘ اس تعریف میں کمال یہ ہے کہ اہل حدیث کے ظاہر و باطن کا صحیح فوٹو کھینچ دکھایا ہے۔ اس میں نہ تو محض حسن ظنی و فرط محبت کے سبب غلو کیا ہے اور نہ اہل مدح کی طرح صرف لفاظی سے کام لیا ہے بلکہ جو کچھ واقعی حالت ہے وہی بیان کی ہے۔ جزاہ اللہ عنا خیر الجزاء امام صاحب موصوف ۶۶۱ھ؁ میں پیدا ہوئے اور ۷۲۸ھ میں فوت ہوئے۔ اللہم اغفرلہ وارحمہ (۱۲) اس کے بعد ہم علم اصول کا بھی حوالہ درج کرتے ہیں ۔ علم اصول میں توضیح تلویح کا رتبہ سب کو معلوم ہے۔ علامہ تفتازانی تلویح شرح توضیح میں فرماتے ہیں ۔ وعلیہ عامۃ اہل الحدیث والشافعیۃ اور اسی پر ہیں عام اہل حدیث اور شافعیہ (بھی) تلویح مصری جلد دوم ص۴۶ بحث (اجماع) بعض لوگ کہہ دیا کرتے ہیں کہ پرانی کتابوں میں جہاں کہیں لفظ اہل حدیث یا اصحاب حدیث یا محدثین آتا ہے اس سے مراد شافعیہ ہوا کرتے ہیں ۔ وہ علامہ کی اس عبارت کو انصاف سے دیکھیں کہ وہ کس طرح اہل حدیث کو شوافع کے مقابلے میں مستقل گروہ قرار دے کر ان کا مذہب نقل کرتے ہیں ۔ جس سے صاف ظاہر ہے کہ علامہ کے زمانے میں شافعیہ وغیرہم مقلدین کے سوا ایک اور مستقل فرقہ بھی تھا جن
Flag Counter