Maktaba Wahhabi

165 - 484
اب بھی اہل حدیث کے مخالف ان کے کئی طرح کے نام رکھتے ہیں کوئی ’’نجدی‘‘ کہتا ہے کوئی ’’وہابی‘‘ کہہ کر بدنام کرتا ہے کوئی ’’غیر مقلد‘‘ کے نام سے یاد کرتا ہے۔ وہ یاد رکھیں کہ ایسا کرنے والوں کو حضرت پیر صاحب ’’بدعتی‘‘ کہتے ہیں ۔ ہم ان سب جدید ناموں سے بیزار ہیں ۔ سوائے اس اپنے پیارے لقب کے جس میں اس محبوب رب العالمین ( صلی اللہ علیہ وسلم ) کی طرف نسبت پائی جائے۔ یعنی اہل حدیث النبی صلی اللّٰہ علیہ وسلم۔ع کسی کا ہو رہے کوئی نبی کے ہو رہے ہیں ہم حضرت پیر صاحب رحمہ اللہ ۴۹۱ھ؁ میں پیدا ہوئے اور ۵۶۱ھ؁ میں بغداد میں فوت ہوئے اور مولوی عبد الحکیم صاحب سیالکوٹی ۱۰۶۷؁ھ میں سیالکوٹ میں فوت ہوئے۔ اسی طرح حضرت پیر صاحب رحمہ اللہ اسی کتاب کے ص۲۱۲ پر فرقہ ناجیہ کے ذکر میں لکھتے ہیں کہ ان کا نام اصحاب الحدیث ہے۔ حضرت پیر صاحب کی بابت ہم الگ فصل میں ثابت کریں گے کہ آپ مقلد نہیں تھے بلکہ اہل حدیث تھے۔ (۱۰)امام المتکلمین امام فخر الدین رازی تفسیر کبیر میں بذیل آیت وَإِنْ كُنْتُمْ فِي رَيْبٍ مِمَّا نَزَّلْنَا عَلَى عَبْدِنَا (بقرہ پ۱) اہل حدیث کا ذکر کرتے ہیں (جلد اول ص۲۳۴ مطبوعہ مصر) امام رازی رحمہ اللہ ۶۰۶ھ؁ میں فوت ہوئے ہیں ۔ رحمہ اللہ [1]
Flag Counter