Maktaba Wahhabi

115 - 484
سے بہت قبل ہوئے ہیں ۔[1] دیگر اس وجہ کہ کہ امام احمد نے اپنے بیان کردہ عقائد کی بنا اپنی رائے و قیاس پر نہیں بلکہ روایات صحیحہ پر رکھی۔ چنانچہ شیخ الاسلام امام ابن تیمیہ رحمہ اللہ فرماتے ہیں ۔ ومن اھل السنۃ والجماعۃ مذھب قدیم معروف قبل ان یخلق اللّٰہ ابا حنیفۃ ومالک والشافعی واحمد فانہ مذھب الصحابۃ الذین تلقوہ عن نبیہم ومن خالف ذلک کان مبتدعا عند اھل السنۃ فانھم متفقون ان اجماع الصحابۃ حجۃ ومتنازعون فی اجماع من بعد ھم و احمد بن حنبل قد اشتھر بامامۃ السنۃ لصبرہ علی ما امتحن بہ لیفار قہا وکان الائمۃ قبل قد ماتوا قبل المحسنۃ۔[2] ’’اور اہل سنت والجماعت میں سے ایک قدیم و معروف مذہب ہے۔ جو اس وقت سے بھی پیشتر کا ہے جبکہ خدا تعالی نے حضرت ائمہ امام ابو حنیفہ رحمہ اللہ اور امام مالک رحمہ اللہ اور امام شافعی رحمہ اللہ اور امام احمد رحمہ اللہ کو پیدا کیا تھا۔ کیونکہ وہ مذہب آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کے صحابہ کا ہے جنہوں نے وہ (مذہب) اپنے نبی صلی اللہ علیہ وسلم سے سیکھا تھا۔ اور جو کوئی اس مذہب کے خلاف چلے وہ اہلسنت کے نزدیک بدعتی ہے۔ کیونکہ سب اہلسنت اس بات پر متفق ہیں ۔ کہ صحابہ کا اجماع حجت ہے۔ اور نزاع صرف ان کے بعد والوں کے اجماع میں ہے۔ اور امام احمد امام السنتہ کے لقب سے اس لئے مشہور ہوئے کہ انہوں نے ان مصائب پر صبر کیا۔ جو ان کو طریق سنت پر پہنچائی گئی تھیں کہ اسے چھوڑ دیں اور دیگر ائمہ (ابو حنیفہ وغیرہ) اس آزمائش سے پیشتر فوت ہو چکے تھے۔‘‘ یہی مسلک امام احمد رحمہ اللہ کے تلامذہ امام بخاری رحمہ اللہ و امام مسلم رحمہ اللہ و امام ابو داؤد رحمہ اللہ وغیرہ (رحمہم اللہ
Flag Counter