Maktaba Wahhabi

211 - 318
ورأیت عیسی ابن مریم فإذا أقرب من رأیت بہ شبھا عروۃ ابن مسعود ورأیت إبراھیم فإذا أقرب من رأیت بہ شبھا صاحبکم یعنی نفسہ ورأیت جبرائیل علیہ السلام فإذا أقرب من رأیت بہ شبھا دحیۃ :وفی روایۃ ابن رمح دحیۃ بن خلیفۃ) [1] بہت موٹے نہ بہت دبلے)جیسے شنوء ۃ قبیلے کے لوگ اور میں نے دیکھا عیسی بن مریم علیہ السلام کو، میں سب سے زیادہ اُن سے مشابہ عروۃ بن مسعودکو پاتا ہوں، میں نے دیکھا ابراہیم علیہ السلام کو۔ سب سے زیادہ ان کے مشابہ تمہارے صاحب ہیں ( یعنی آپ صلی اللہ علیہ وسلم خود) اور میں نے دیکھا جبرائیل علیہ السلام کو،سب سے زیادہ مشابہ انکے دحیۃ رضی اللہ عنہ ہیں اور ابن رمح کی روایت میں ہے دحیۃ بن خلیفۃ۔ اور تیسری روایت میں یوں آیا ہے :۔ (........أنا أول شفیع فی الجنۃ لم یصدق نبی من الأنبیاء ما صدقت وإن من الأنبیاء نبیا ما یصدق من أمتہ إلا رجل واحد) [2] میں سب سے پہلے جنت کی شفاعت کرنے والا ہوں،کسی نبی کی اتنی تصدیق نہیں کی گئی ہے جتنی میری تصدیق کی گئی ہے اور کئی انبیاء کی تو انکی امت میں سے صرف ایک آدمی نے تصدیق کی۔
Flag Counter