Maktaba Wahhabi

158 - 318
فنادانی فقال ان اللّٰہ قد سمع قول قومک لک و ما ردوا علیک و قد بعث الیک ملک الجبال لتأمرہ بما شئت فیھم فنادانی ملک الجبال فسلم علی ثم قال یا محمد فقال ذلک فما شئت ان شئت أن أطبق علیھم الاخشبین فقال النبی صلی اللّٰہ علیہ وسلم بل أرجو أن یخرج اللّٰہ من أصلابھم من یعبد اللّٰہ وحدہ لا یشرک بہ شیئا۔[1] میں جبریل نظر آئے،انہوں نے مجھے پکار ااور کہا بے شک تیرے رب نے تیر ی قوم کی بات جو تجھ سے ہوئی ہے اور جو انہوں نے تجھے جواب دیا ہے، سب سن لیا،اﷲتعالیٰ نے آپ کے پاس پہاڑوں کے فرشتے کو بھیجا ہے، تاکہ آپ ان لوگوں کے سلسلے میں جو چاہیں اس کو حکم دیں،پھر پہاڑوں کے فرشتے نے مجھے پکارا اور مجھے سلام کیا اورکہا اے محمد (صلی اللہ علیہ وسلم) آپ جو چاہیں کہیں،اگر آپ چاہیں تو میں ان کے اوپر دونوں پہاڑوں کو ملادوں (اور یہ درمیان میں کچلے جائیں ) آپ (صلی اللہ علیہ وسلم) نے فرمایا !نہیں بلکہ میں اﷲتعالیٰ سے امید کرتا ہوں کہ وہ ان کی اولاد میں سے کسی شخص کو پیداکردے گا جو صرف اﷲ کی عبادت کرے گا اور اس کے ساتھ کسی اور کو شریک نہیں ٹھہرائے گا۔ ’’قرن الثعالب‘‘ ایک جگہ کا نام ہے جس کو ’’قرن المنازل ‘‘بھی کہتے ہیں جو کہ ’’اھل النجد‘‘کا میقات ہے ’’الاخشبین ‘‘سے مراد مکہ مکرمہ کے دو پہاڑ ہیں اور وہ ہیں ’’جبل ابی قبیس‘‘ اور دوسرا وہ پہاڑ جو اسکے بالمقابل ہے۔
Flag Counter