اور اسی طرح ’’احد‘‘ کی لڑائی میں جو فرشتے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی مدد و نصرت کے لئے آئے ہوئے تھے بعض صحابہ کرام ]نے دیکھے تھے جیسا کہ حدیث میں آیا ہے۔
عن سعد بن ابی وقاص رضی اللّٰہ عنہ قال رأیت رسول اللّٰہ صلی اللّٰہ علیہ وسلم یوم أحد ومعہ رجلان یقاتلان عنہ علیہما ثیاب بیض کأشد القتال مارأیتہما قبل ولابعد۔[1]
سعد بن ابی وقاص رضی اللہ عنہ کہتے ہیں میں نے غزوۂ احد کے دن رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو دیکھا کہ آپ کے ساتھ دو آدمی ہیں جو آپ کی طرف سے انتہائی شدید لڑائی لڑرہے تھے اور اُن پر سفید کپڑے ہیں، میں نے انہیں نہ پہلے کبھی دیکھا نہ بعد میں۔
اور یہ دونوں آدمی جو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ مل کر کفار کے خلاف لڑرہے تھے وہ سیدنا جبریل و سیدنا میکائیل علیہما السلام تھے چنانچہ ان کی تعیین مسلم کی روایت میں یوں آئی ہے۔
عن سعد قال رأیت عن یمین رسول اللّٰہ صلی اللّٰہ علیہ وسلم وعن شمالہ یوم أحد رجلین علیہما ثیاب بیاض مارأیتہما قبل ولا بعد یعنی جبریل ومیکائیل علیہما السلام [2]
سعد کہتے ہیں میں نے اُحد کے دن رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے دائیں اور بائیں جانب دو سفید کپڑے پہنے ہوئے آدمیوں کو دیکھا، میں نے ان دونوں کو نہ پہلے دیکھا نہ بعد میں یعنی وہ جبریل و میکائیل علیہما السلام تھے۔
اسی طرح جب سیدنا جبریل علیہ السلام،سیدنا دحیۃ بن خلیفہ کلبی رضی اللہ عنہ کی شکل میں آیا کرتے تھے تو بہت سے مسلمان انہیں دیکھا کرتے تھے جیسے کہ حدیث جبریل میں آیا ہے جو مشہور و معروف حدیث ہے جس میں سیدنا جبریل علیہ السلام نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے اسلام، ایمان
|