Maktaba Wahhabi

368 - 484
لایحدثون عن رسول اللّٰہ صلی اللّٰہ علیہ و سلم بمثل حدیث ابی ھریرۃ و ان اخوتی من المہاجرین کان یشغلہم اصفق بالا سواق و کنت الزم رسول اللّٰہ صلی اللّٰہ علیہ و سلم علی ملاء بطنی فاشہد اذا غابو وا حفظ اذا نسو اوکان یشغل اخوتی من الانصار عمل اموالھم و کنت امراء مسکینا من مساکین اعی حین ینسون و قد قال رسول اللّٰہ صلی اللّٰہ علیہ و سلم فی حدیث یحدثہ انہ لن یبسط احد ثوبہ حتی اقضی مقالتی ھذہ ثم یجمع الیہ ثوبہ الا وعی ما اقول فبسطت نمرۃ علی حتی اذا قضی رسول اللّٰہ صلی اللّٰہ علیہ و سلم مقالۃ جمعتہا الی صدری فما نسیت من مقالۃ رسول اللّٰہ تلک من شئی (صحیح بخاری شروع کتاب البیوع حدیث اول) ’’یعنی حضرت ابوہریرہ رضی اللہ عنہ نے کہا کہ تم لوگ کہتے ہو کہ ابوہریرہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے بہت سی احادیث روایت کرتا ہے اور تم یہ بھی کہتے ہو کہ مہاجرین و انصار کا کیا حال ہے کہ وہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے ابوہریرہ کی طرح (کثرت سے) احادیث روایت نہیں کرتے (سو اس کا جواب یہ ہے کہ) میرے مہاجرین بھائیوں کو بازاروں میں سودے سلف کا شغل تھا اور میں شکم سیری پر آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں حاضر رہتا تھا۔ پس میں اس وقت بھی حاضر رہتا تھا جب وہ غیر حاضر ہوتے تھے اور سنا ہوا یاد رکھتا تھا جب وہ بھول جاتے تھے اور میرے انصاری بھائیوں کو اپنے مالوں کے کام کاج کا شغل تھا اور میں اصحاب صفہ کے مساکین میں سے ایک مسکین شخص تھا۔ پس (سنا ہوا) یاد رکھتا تھا۔ جب وہ بھول جاتے تھے اور ایک دن رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے سلسلہ گفتگو میں فرمایا کہ ایسا کوئی نہ ہو گا کہ میرے بات کرنے تک اپنا کپڑا پھیلا دے۔ پھر اس کو اکٹھا کر کے اپنے ساتھ لگا لیوے۔ مگر یاد رکھ لے گا جو کچھ میں کہوں گا۔ پس وہ چادر جو مجھ پر تھی بچھا دی۔ حتی کہ جب رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے
Flag Counter