Maktaba Wahhabi

312 - 484
جنہوں نے اجتہاد کیا تھا۔ سو جس طرح انہوں نے اجتہاد کیا تھا میں بھی اجتہاد کرتا ہوں (تہذیب التہذیب جلد دہم ص۴۵۱)۱۲۔ یہ عبارت امام صاحب کا مسلک بتانے میں بالکل صاف ہے۔ علاوہ اس کے یہ معلوم کل ہے کہ آپ مرسل روایت کو امام مالک رحمہ اللہ کی طرح مطلقاً حجت مانتے ہیں ۔ اور یہ بھی معلوم ہے کہ آپ قیاس کے مقابلہ میں ضعیف حدیث کو مقدم جانتے تھے کہ ضعیف کا ضعف عارضی ہے اس میں احتمال صحت کا ہو سکتا ہے۔ لہٰذا اس کے مقابلہ میں قیاس کی ضرورت نہیں ۔ بھلا وہ شخص جو صحابی کے قول کے سامنے بھی قیاس نہ کرتا ہو۔ وہ صحیح حدیث کو عمداً کس طرح ترک کر سکتا ہے۔ فتنبہ۔
Flag Counter