Maktaba Wahhabi

231 - 220
حرفِ آخر لاتعداد حمد و ثناء رب علیم و حکیم کے لیے ، کہ انہوں نے اس اہم موضوع کے متعلق مجھ ناتواں کو یہ صفحات ترتیب دینے کی توفیق سے نوازا۔ اگر اس میں کچھ خیر ہے، تو محض ان کی عنایت و نوازش سے ہے اور جو کچھ خلل، کوتاہی، کمی اور تقصیر ہے، وہ مجھ ناکارے کی وجہ سے ہے۔ اب انہی سے اس میں موجود خطاؤں کی معافی کی عاجزانہ التماس ہے اور اس میں موجود خیر کو میرے لیے، امت اسلامیہ اور اسلام کے لیے اپنے فضل و کرم سے نافع، مفید اور کارآمد بنانے کی دعا ہے۔ إنہ سمیع مجیب۔ خلاصہ کتاب: کتاب میں بیان کردہ باتوں کا خلاصہ حسب ذیل ہے: ا: دعوتِ اسلامیہ کا عموم: دعوتِ اسلامیہ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کے زمانہ ٔرسالت سے لے کر قیامت تک آنے والے تمام لوگوں کے لیے ہے۔ اور ان سب پر اسلام کو قبول کرنا فرض ہے۔ قرآن و سنت کے بہت سے دلائل و شواہد اس حقیقت پر متعدد پہلوؤں سے دلالت کرتے ہیں، جن میں سے دس درج ذیل ہیں: ۱: آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کے معجزے قرآن کریم کا دوام اور اللہ تعالیٰ کا اس کی حفاظت کی ذمہ داری لینا۔ ۲: آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کی بعثت کا سب لوگوں کے لیے ہونا اور اس کے برعکس سابقہ
Flag Counter