فی کتاب اللّٰہ فان وجد فیہ ما یقضی بہ بینہم قضی بہ وان لم یکن فی الکتاب وعلم من رسول اللّٰہ صلی اللّٰہ علیہ وسلم فی ذلک الامر سنۃ قضی بہ فان اعیاہ خرج فسال المسلمین وقال اتانی کذ او کذا فھل علمتم ان رسول اللّٰہ صلی اللّٰہ علیہ وسلم قضی فی ذلک بقضاء فربما اجتمع الیہ النفس کلھم یذکر من رسول اللّٰہ صلی اللّٰہ علیہ وسلم فیہ قضاء فیقول ابو بکر الحمد للّٰہ الذے جعل فینا من یحفظ علی نبینا فان اعیاہ ان یجد فیہ منہ من رسول اللّٰہ صلی اللّٰہ علیہ وسلم جمع رؤس الناس وخیارھم فاستشادر فاذا اجتمع رائھم علی امرقضی بہ (مسند دارمی ص۳۲‘ ۳۳)[1]
جب حضرت ابو بکر رضی اللہ عنہ صدیق کے سامنے کوئی مقدمہ پیش ہوتا تو (پہلے) آپ کتاب اللہ میں نظر کرتے اگر اس میں پاتے تو اسی کے مطابق فیصلہ کرتے اور اگر کتاب اللہ میں نہ پاتے اور رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی سنت پاتے تو اسی کے موافق فیصلہ کرتے اور اگر کسی طرح ان کو کچھ نہ ملتا تو دیگر صحابہ سے پوچھتے اور کہتے کہ میرے پاس یہ معاملہ آیا ہے تم کو اس بارے میں کچھ معلوم ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے کیا فرمایا ہے؟ بعض دفعہ سب لوگ ان کو بتاتے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے اس میں یہ فیصلہ کیا تھا۔ یہ سن کر حضرت ابو بکر رضی اللہ عنہ کہتے خدا کی تعریف ہے جس نے ہم میں ایسے لوگ پیدا کر رکھے ہیں جو ہمارے نبی کے اقوال ہمارے لئے یاد رکھ کر ہم کو سناتے ہیں اور اگر ان کو حدیث نہ ملتی تو اکابر صحابہ کو جمع کر کے
|