Maktaba Wahhabi

170 - 484
خصوصاً علم اصول میں بہت ماہر تھے۔ افسوس ہمیں ان کا زمانہ حیات و وفات نہیں ملا۔ ہاں صاحب کشف الظنون ۱۰۶۷؁ھ میں فوت ہوئے ہیں (فوائد بہیہ ص۱۳) ان حوالجات کے علاوہ کثرت سے اور بھی حوالے ہیں ۔ جن کے ذکر سے طوالت کا اندیشہ ہے ان سے صاف ظاہر ہے کہ گروہ اہل حدیث (کثر اللہ سوادہم) شروع سے علامہ شامی کے وقت تک برابر ہر صدی میں دنیا کے مختلف حصوں میں موجود رہا ہے اور علامہ شامی اسی کتاب میں شیخ محمد بن عبد الوہاب کا ذکر بھی کرتے ہیں ۔ لیکن وہ گروہ اہل حدیث کو اس کا پیر و قرار نہیں دیتے۔ چنانچہ یہ امر آئندہ فصل سے بخوبی ظاہر ہو جائے گا۔ انشاء اللہ پس اہل حدیث کو ایک نیا فرقہ اور قریباً ایک صدی یا دو صدی کی عمر والا کہنا تاریخی حالات کے رو سے بھی ویسا ہی غلط ہے جیسا کہ قرآن و حدیث کے دلائل کی رو سے تم والحمد للّٰہ الملہم ۔ ٭٭٭
Flag Counter