Maktaba Wahhabi

148 - 484
کہہ کر اتباع رائے کی جائز اور ناجائز صورتیں صاف الفاظ میں بیان کرتے ہیں ۔ اور کوئی صاحب علم جو نصوص قرآن و حدیث پر بالغ نظر رکھتا ہو۔ اور اس کو خدا نے علوم خادمہ میں سے بھی کافی حصہ دیا ہو اور طبع کی سلامتی اور اصابت رائے کی نعمت بھی بخشی ہو اس تقسیم سے گریز نہیں کر سکتا۔ ورنہ نصوص کی عدم رعایت سے (معاذ اللہ) شریعت مہمل و بیکار سمجھی جائے گی۔ اور بصورت فقدان نص اجتہاد کی ضرورت کو تسلیم نہ کرتے ہوئے۔ شریعت اسلامی عالمگیر اور تاقیام قیامت قائم نہ جانی جائے گی۔ اور یہ دونوں باتیں درست نہیں ہیں ۔ نیز یہ کہ فقہ حنفی میں کتاب ہدایہ میں مسائل فقہیہ کی اسناد میں روایات سے جو ثبوت پیش کیا ہے۔ اور ان کی تائید میں اصولی و معقولی باتیں سمجھائی ہیں ۔ اس میں امام برہان الدین مرغنیانی مصنف ہدایہ کی سعی معاذ اللہ بے سود گنی جائے گی۔ اور یہ بات سوائے کسی جاہل اور بے سمجھ کے کون کہے گا۔ ہذا واللّٰہ الہادی۔ ٭٭٭
Flag Counter