Maktaba Wahhabi

120 - 484
ہو۔ اگرچہ وہ متقدمین سے منقول نہ ہو۔ غرض یہ کہ شاہ صاحب اہل سنت ہونے کے لئے منصومات میں تو ظواہر کتاب و سنت کی پابندی لازم جانتے ہیں جس طریق پر کہ صحابہ اور خیار تابعین رحمہ اللہ گذرے ہیں ۔ اور غیر منصوص مسائل میں قرآن و حدیث کی موافقت یا کم از کم عدم مخالفت کے ہوتے کسی دیگر کی موافقت کو ضروری نہیں گردانتے خواہ اشعری کے موافق ہو یا ماتریدی کے چنانچہ امام ابن تیمیہ اور امام ابن حزم بھی شاہ ولی اللہ کی طرح ایسے امور میں کسی حد بندی کے قائل نہیں ہیں جیسا کہ ان کی تصانیف منہاج السنتہ۔ اور کتاب العقل سے ظاہر ہے۔ وھذا ھو الامر۔ واللّٰہ یقول الحق وھو یھدی السبیل خاکسار میر سیالکوٹی
Flag Counter