Maktaba Wahhabi

162 - 411
قیامت پر اور ان دو کے علاوہ ہر اس چیز پر ایمان لاچکے ہیں جس پر ایمان لانا اسلام میں ضروری ہے حالانکہ وہ دل سے مومن نہیں ہیں بلکہ اصل بات یہ ہے کہ اظہار ایمان کر کے اللہ کے رسول کو اور ایمانداروں مسلمانوں کو دھوکہ دیتے ہیں تاکہ مسلمان ان کو مومن جان کر مسلمانوں کا سا برادرانہ برتائو کریں حالانکہ یہ خود اپنے نفسوں کو دھوکہ دیتے ہیں اور سمجھتے نہیں اس لئے کہ اس کا وبال آخر انہی پر ہے۔ ان کے دلوں میں کفر وشرک کی بیماری ہے پس خدا ہر روز آیات جدیدہ اُتار کر ان کی بیماری کو بڑھاتا ہے کیونکہ جوں جوں قرآن اُترتا ہے یہ اُس سے انکار کرتے جاتے ہیں یہی ان کی بیماری میں ترقی ہے۔ اور بعد موت ان کے لئے دردناک عذاب ہے کیونکہ یہ جھوٹ بولتے ہیں اور ان کی ایک علامت سنو جب کبھی ان کو کہا جاتا ہے کہ تم اِدھر کی اُدھر، اُدھر کی اِدھر لگا کر ملک میں فساد مت کرو کہتے ہیں ہم ہی تو مصلح ہیں۔ برخلاف تمہارے کہ تم مسلمان ایک ہی طرف کے ہو رہے ہو جس سے فرقہ وار جنگ کا احتمال بلکہ گمان غالب ہے۔سنو لوگو! یقینا یہی لوگ مفسد ہیں کیونکہ وہ جماعتوں میں لڑائی ڈلواتے ہیں لیکن ان کو شعور نہیں اور جب ان کو کہا جاتا ہے کہ میاں تم جو ایمان کا اظہار کرتے ہو سیدھے سادے بھلے انسانوں کی طرح ایمان لائو یہ کیا بات ہے کہ تم ایمان کا اظہار بھی کرتے ہو اور کافروں سے میل جول بھی رکھتے ہو۔ اس کے جواب میں کہتے ہیں کیا ہم ان بے وقوفوں کی طرح ایمان لائیں اور ان کی طرح مسلمان ہوں جو دنیا کے نشیب وفراز سے بے خبر ہیں۔ سنو! دراصل یہی منافق لوگ بے وقوف ہیں لیکن یہ لوگ دین و مذہب کی غرض و غایت نہیں جانتے اور باوجود اس کے جب یہ منافق ایماندار لوگوں سے ملتے ہیں کہتے ہیں ہم باقاعدہ مومن ہیں اور جب اپنے گمراہ کرنے والے شیاطین کی طرف جاتے ہیں تو اُن سے
Flag Counter