Maktaba Wahhabi

63 - 411
اس کا جواب دیتے۔ اس مناظرہ کا تعلیم یافتہ حضرات پر بہت اثر ہوا۔ مولانا ثناء اﷲ صاحب نے اس مناظرہ میں پادری عبدالحق کو اتنا زچ کیا کہ اس نے تنگ آکر برملا کہہ دیا کہ ’’کون کمبخت الوہیتِ مسیح کا قائل ہے؟‘‘ پس اس کا یہ کہنا تھا کہ عیسائیوں میں کھلبلی مچ گئی کہ پادری صاحب نے کیا کہہ دیا ہے،؟اس پر مولانا امرتسری رحمۃ اللہ علیہ نے پادری صاحب کو خوب آڑے ہاتھوں لیا۔ اور آخر یہ مناظرہ بڑی کامیابی سے اختتام پذیر ہوا۔ اس کتاب میں اسی مناظرہ کی مفصل روداد ہے۔ یہ رسالہ پہلی بار مطبع ثنائی امرتسر سے چوبیس (24) صفحات میں 1934ء میں شائع ہوا۔ (تذکرہ ابو الوفا، ص: 69، 70، جماعت اہلحدیث کی تصنیفی خدمات، ص: 686) 10۔ تشریح القرآن بجواب توضیح البیان: اس کا ذکر گزشتہ صفحات میں ہوچکا ہے۔ 11۔ مسیحیت کی عالمگیری پر ایک نظر: یہ پادری برکت اﷲ مسیحی کی کتاب ’’مسیحیت کی عالمگیری‘‘ کا جواب ہے۔ 12۔ دینِ فطرت اسلام ہے: یہ کتاب بھی پادری برکت اﷲ مسیحی کی تصنیف ’’دینِ فطرت مسیحیت ہے‘‘ کے جواب میں ہے۔ آخر الذکر تینوں کتابوں کو مولانا امرتسری رحمۃ اللہ علیہ نے ’’اسلام اور مسیحیت‘‘ کے نام سے ایک مجموعے کی شکل میں شائع کیا۔ مولانا امرتسری رحمۃ اللہ علیہ اپنی اس کتاب ’’اسلام اور مسیحیت‘‘ کی بابت فرماتے ہیں: ’’ یہ کتاب ’’اسلام اور مسیحیت‘‘ عیسائیوں کی تین کتابوں کا جواب ہے، ان میں
Flag Counter