Maktaba Wahhabi

289 - 411
وقت نکل آئے مگر کامیاب نہ ہوسکا۔ امید واثق ہے کہ جون 1933؁ء تک یہ تمام موانع رفع دفع ہوجائیں گے۔ تب میں اس قابل ہو جائوں گاکہ باقی ماندہ حصص یکمشت آپ کے حوالے کردوں تاکہ آپ دو ایک نمبروں میں ان چارمہینوں کی کسر پوری کردیں۔ والسلام (6؍جنوری 1933 ؁ء )مخلص ایس ۔ ایم ۔ پال ’’ہمیں اس مہم عظیمہ کی نوعیت و اہمیت کا علم ہے۔[1] اور پادری صاحب کے تمام دوستوں نے بھی آپ کو یہی مشورہ دیا ہے کہ پہلے اس کام کو ختم کر لیاجائے۔ یہ کام ایسا ہے کہ خود بخود 9؍ مئی کو ختم ہوجائے گا اور تب آپ کو تفسیر کے لئے کافی فرصت مل جائے گی، اس وقت ہم ان پانچ مہینوں کی کسر یوں نکال دیں گے کہ جون سے اخیر اکتوبر تک کی ہر اشاعت میں 16 کی بجائے 32 صفحے تفسیرچھپا کرے گی اور خریداروں کو سال کے آخر میں جاکر ایک صفحہ کا بھی نقصان نہ ہوگا۔‘‘ (ص: 33) اہلحدیث: نقصان تو نہ ہوگا لیکن جدائی سے بے قراری کا کیا جواب؟ ہمارا مشورہ سُنیں تو مسودات ہمارے پاس بھیج دیں ہم ان کو پادری صاحب کے نقطہ نظر سے دیکھ کر المائدہ میں بھیج دیں گے۔ کیوں؟ تیغ تو اوچھی پڑی تھی گر پڑے ہم آپ ہی دل کو قاتل کے بڑھانا کوئی ہم سے سیکھ جائے فقط اخبار اہلحدیث کے پرانے خریدار شاید بھول گئے ہوں گے اور نئے واقف ہی
Flag Counter