Maktaba Wahhabi

205 - 411
تورات کے لیے آئے ہیں: { وَ کَتَبْنَا لَہٗ فِی الْاَلْوَاحِ مِنْ کُلِّ شَیْئٍ مَّوْعِظَۃً وَّ تَفْصِیْلًا لِّکُلِّ شَیْئٍ} [الأعراف: 145] ’’ہم نے حضرت موسیٰ کے لیے الواح میں ہر قسم کی نصیحت اور سب چیزوں کی تفصیل لکھ دی ہے۔‘‘ اعتراض ( ج) اس کے آگے وہی ملحد انہ سوال ملا لیجیے جو کسی ملحد سے قرآن پر آپ نے نقل کیا ہے: ’’ج۔ قرآن میں غلطی کے ہونے اور نہ ہونے کا بھی اختلاف ہے۔ مثلاً {اِنْ ھٰذٰنِ لَسٰحِرٰنِ} میں نحوی غلطی ہے۔ اور جب حضرت عثمان کے پاس قرآن کو مرتب کر کے پیش کیاگیا تو آپ نے کہا کہ اس میں بہت سی غلطیاں ہیں لیکن عرب ان کو اپنی زبان سے درست کریں گے۔ ‘‘ (ص: 71) جواب ( ج) اس اعتراض کو نقل کرنے سے ہمیں رنج کے ساتھ مسرت بھی ہوئی۔ رنج تو اس بات کا ہواکہ پادری سلطان محمد خان صاحب کے حق میں ہم کو تو نیک گمان ہیں کہ آپ عربی جانتے ہیں مگر قادیان سے آواز اُٹھی تھی کہ ’’پادری سلطان محمد مرتد کو عربی میں بالکل معمولی لیاقت حاصل ہے۔ ‘‘ (الفضل 15؍ اگست 31ئ، ص: 5) ہم آج تک اس (قادیانی) رائے کو مخالفانہ رائے جانتے ہیں۔ خطرہ ہے کہ اہل قادیان پادری صاحب کے اس اعتراض کو دیکھ کر اپنے خیال پر اڑ نہ جائیں، یہ تو ہے وجہ رنج۔ مسرّت کی وجہ یہ ہے کہ قرآن مجید میں خدا نے کئی ایک مقامات پر قرآن میں غور و فکر اور تدبر و تفکر کرنے کا حکم دیا ہے اور تدبر کرنے کے بغیر نکتہ چینی کرنے والوں کے حق میں جو فرمایا ہے وہ قرآن کے الفاظ میں ہم سُنادیتے ہیں:
Flag Counter