Maktaba Wahhabi

409 - 411
کے اوپر سرخی قرآن مجید لکھی ہے۔ پھر صفحہ (505، 506) پر تفسیر کبیر سے ایک عبارت لکھ دی۔ حالانکہ کالم پر سرخی قرآن مجید لکھی ہے۔ اس میں ہمارا تو کوئی حرج نہیں، اہل نظر میں ایسے مصنف پر بے انصافی یا بے سمجھی کا الزام عائد ہوتا ہے۔ قابل توجہ مسئلہ: اس رکوع میں قابل بحث ضروری مسئلہ یہ تھا کہ حضرت ابراہیم اور اسمٰعیل نے جس رسول کی بعثت کی بابت دعا کی ہے وہ کون رسول ہے؟ ہمارا جواب یہ ہے کہ ہوئے پہلوئے آمنہ سے ہویدا دعائے خلیل اور نویدِ مسیحا کیونکہ دونوں باپ بیٹا (حضرت ابراہیم اور اسمٰعیل علیہم السلام ) کی اولاد سے سوائے ذات اقدس صلی اللہ علیہ وسلم کے کوئی اور نہیں۔ صلی اﷲ علیہ وسلم مفصل تحت آیت کریمہ۔ ان شاء اللہ: { یَجِدُوْنَہٗ مَکْتُوْبًا عِنْدَھُمْ فِی التَّوْرٰۃِ وَ الْاِنْجِیْلِ} [الأعراف: 157] امرتسری معاصر: مولوی احمد الدین صاحب امرتسری نیچری مشرب اہل قرآن نے اس رکوع میں مسئلہ شفاعت کا ردّ کیا ہے۔ اس بارے میں آپ کے الفاظ یہ ہیں: ’’ان آیات میں نجات حاصل کرنے کے تمام ناجائز رستوں کی نفی کی گئی ہے اور دوسرے لوگوں کے بھروسہ اور ان کے آسروں کا خیال ہٹاکر صرف احکم الحاکمین پر ہی بھروسہ رکھنا سکھایا گیا ہے۔ ’’دوسرے عالم میں جب خدا تعالیٰ اصل عدالت کرنا چاہتا ہے اور سچ مچ دودھ کا دودھ اور پانی کا پانی الگ کردیتا ہے، تو کیا ایسے وقت میں بھی کسی
Flag Counter