Maktaba Wahhabi

64 - 411
ہر ایک کتاب اسلام اور قرآن کے حق میں بصورت جدید سخت ترین حملہ ہے، خدا نے محض اپنے فضل و کرم سے مجھے ان کا جواب دینے کی توفیق بخشی۔ ’’میں اپنے دلی خیالات کا اظہار کرتا ہوں کہ اپنی جملہ تصانیف میں سے دو کتابوں کی نسبت مجھے زیادہ یقین ہے کہ خدا ان کو میری نجات کا ذریعہ بنائے گا، ان میں سے ایک کتاب ’’مقدس رسول‘‘ ہے، جو ’’رنگیلا رسول‘‘ کے جواب میں ہے، دوسری کتاب یہی ’’اسلام اور مسیحیت‘‘ ہے۔ پہلی کتاب میں مَیں نے بتوفیقہٖ تعالیٰ ذات رسالت مآب سے دفاع کیا ہے اور دوسری کتاب میں اسلام اور قرآن مجید سے مدافعت کی ہے، اس لیے میں کہہ سکتا ہوں روزِ قیامت ہر کسے در دست گیرد نامہ من نیز حاضر می شوم تائید قرآن در بغل (اسلام اور مسیحیت، ص: 3، طبع لاہور) 13۔ تفسیر سورۂ یوسف اور تحریفاتِ بائبل: اس کتاب کا تذکرہ بھی پچھلے صفحات میں گزر چکا ہے۔ 14۔ برہان التفاسیر لاصلاح سلطان التفاسیر: اس کتاب کا تذکرہ آئندہ صفحات میں آرہا ہے۔ سلطان التفاسیر اور اس کا مؤلف: پادری سلطان محمد خاں (مؤلف سلطان التفاسیر) 1881ء میں پیدا ہوا اور 1903ء میں مسلمان سے عیسائی ہوگیا۔ عیسائی ہونے کے بعد اس نے ایک کتاب ’’میں مسیحی کیوں ہوا؟‘‘ لکھی جس کا جواب مولانا امرتسری رحمۃ اللہ علیہ نے ’’تم کیوں عیسائی
Flag Counter