Maktaba Wahhabi

40 - 411
14۔ خزائن العرفان فی تفسیر الفرقان مولوی نعیم الدین مراد آبادی۔ 15۔ تفسیر آیات، مفتی محمد الدین وکیل گجراتی۔ فضیلۃ الشیخ مولانا محمد عزیر شمس حفظہ اللہ اپنے مقالہ ’’مولانا امرتسری رحمۃ اللہ علیہ کی تفسیری خدمات‘‘ میں لکھتے ہیں: ’’چونکہ یہ کتابیں اس زمانہ میں عام طور پر متداول تھیں اور ان کے ذریعے لوگوں کے ذہن میں غلط نظریات راہ پا رہے تھے، اس لیے ضرورت تھی کہ ان کا تنقیدی جائزہ لے کر حق و باطل کو واضح کیا جائے، لیکن ظاہر ہے کہ اس کے لیے بہترین صلاحیت، وسیع مطالعہ، نیز اسرارِ شریعت سے مکمل واقفیت اور مخالفین کے دلائل پر کامل اطلاع ضروری تھی، یہی وجہ ہے کہ چند ہی لوگ اس میدان میں آئے اور انھوں نے بھی صرف بعض ہی کتابوں کی غلطیاں واضح کیں، ہمہ گیر انداز میں تنقید کے لیے کسی نے قلم نہیں اٹھایا، مگر مولانا امرتسری رحمۃ اللہ علیہ چونکہ تمام شرائط سے بہرہ ور تھے، اس لیے انھوں نے یہ اہم کام اپنے ذمہ لیا اور حقیقت یہ ہے کہ بڑی حد تک اسے نباہ لے گئے۔‘‘ (حیات ثنائی، ص: 546، نیز دیکھیں: مولانا ثناء اﷲ امرتسری رحمۃ اللہ علیہ ، مختصر حالات اور تفسیری خدمات از مولانا عبدالمبین ندوی، ص: 58) 3۔ تفسیر القرآن بکلام الرحمن: یہ مولانا امرتسری رحمۃ اللہ علیہ کی عربی تفسیر ہے، جیسا کہ نام ہی سے ظاہر ہے، اس میں آپ نے قرآن مجید کی تفسیر قرآن مجید کی آیات سے کی ہے۔ یہ غالباً اسلام میں پہلی تفسیر ہے جو اس اصول پر استوار کی گئی ہے کہ قرآن کی تفسیر خود قرآن سے کی جائے، حالانکہ یہ اصول ’’القرآن یفسر بعضہ بعضاً‘‘ نظری حیثیت سے علمائے
Flag Counter