Maktaba Wahhabi

60 - 411
’’عدم ضرورتِ قرآن‘‘ نظر آئی، جس کے جواب میں مَیں نے ’’تقابل ثلاثہ‘‘ (تورات، انجیل، قرآن) لکھی۔ ’’عیسائیوں کی کتاب ’’عدمِ ضرورت قرآن‘‘ کے جواب کے علاوہ میں نے متعدد کتابیں ان کے جواب میں لکھیں جن کے مجموعے کا نام ’’جواباتِ نصاریٰ‘‘ ہے۔ سب سے آخر میں عیسائیوں کے جواب میں وہ کتاب ہے جس کا نام ’’اسلام اور مسیحیت‘‘ ہے۔ عیسائیوں کی طرف سے تین کتابیں بطرزِ جدید شائع ہوئی تھیں۔ جن کے نام یہ ہیں: 1۔ عالمگیر مذہب اسلام ہے یا مسیحیت؟ 2۔ دین فطرت اسلام ہے یا مسیحیت؟ 3۔ توضیح البیان فی اصول القرآن۔ ’’ان تینوں کے جواب میں ’’اسلام اور مسیحیت‘‘ لکھی گئی، جو شائع شدہ ہے، جس نے شائع ہونے کے بعد اسلامی جرائد سے خراجِ تحسین وصول کیا۔‘‘ ( ہفت روزہ اہلحدیث امرتسر 23؍ جنوری 1942ئ، بحوالہ تذکرۂ ابو الوفا، ص: 65، 66) اب ذیل میں ان کتب کا تذکرہ کیا جاتا ہے جو مولانا ثناء اﷲ امرتسری رحمۃ اللہ علیہ نے عیسائیت کی تردید میں لکھیں۔ 1۔ کلمہ طیبہ: اس کتاب میں کلمۂ طیبہ ’’لا إلٰہ إلا اللّٰه محمد رسول اللّٰه ‘‘ کی تشریح کرتے ہوئے بدلائل یہ ثابت کیا گیا ہے کہ محمد رسول اﷲ صلی اللہ علیہ وسلم کے آنے کی بشارتیں عیسائیوں کی مقدس کتابوں میں موجود ہیں۔ یہ کتاب پہلی بار 1914ء میں مطبع روز بازار امرتسر سے بیالیس (42) صفحات میں شائع ہوئی۔ (جماعت اہلحدیث کی تصنیفی خدمات، ص: 684)
Flag Counter