Maktaba Wahhabi

354 - 411
تب اس نے فرمایا کہ میں خداوند تیرا خدا ہوں جو تجھ کو مصر کی زمین سے اور غلام خانے سے باہر لایا۔ 6میرے آگے تیرا کوئی دوسرا خدا نہ ہووے۔ 7تو اپنے لیے تراشی ہوئی مورت یا کسی چیز کی صورت جو اوپر آسمان پر یانیچے زمین پر یا زمین کے نیچے پانی میں ہے مت بنا۔ 8تو انھیں سجدہ نہ کر نہ ان کی بندگی کر کیونکہ میں خداوند تیرا خدا غیور خدا ہوں جو باپ دادوں کی بدکاری کا بدلا ان کی اولاد سے تیسری اور چوتھی پشت تک جو کہ میرا کینہ رکھنے والے ہیں لیتا ہوں۔‘‘ (استثناء باب 5 فقرات تا 9) برہان: اس عبارت میں جتنے حصے پر ہم نے خط دیا ہے یہ حصہ قرآن مجید کے خلاف ہے۔ {وَ لَا تَزِرُ وَازِرَۃٌ وِّزْرَ اُخْرٰی} اسی لیے قرآن مجید نے اس کی تصدیق نہیں کی اسے چھوڑ کر پہلا حصہ مصدقہ ہے۔ نیز فرمایا: ’’سن لے اے اسرائیل! خداوند ہمارا خدا اکیلا خداوند ہے۔‘‘ (استثناء 6:4) نیز فرمایا: ’’میرے حضور تیرے لیے دوسرا خدا نہ ہو۔‘‘ (خروج 20:3) ماں باپ کے متعلق ارشاد ہے: ’’تو اپنے ماں باپ کو عزت دے تاکہ تیری عمر اس زمین پر جو خداوند تیرا خدا تجھے دیتا ہے دراز ہوے۔‘‘ (خروج2:12) {ذَوِی الْقُرْبٰی} سے احسان اور سلوک کرنے کا ذکر تورات میں ہمیں نہیں ملا اس لیے پادری سلطان محمد صاحب نے جو حوالہ دیا ہے وہ ہم ناظرین کے سامنے رکھ دیتے ہیں۔ یعنی استثناء (5)کی (18) ’’وہ (خدا) یتیموں اور بیوائوں کا انصاف کرتا ہے اور پردیسی سے ایسی محبت رکھتا ہے کہ اسے کھانا اور کپڑا دیتا ہے سو
Flag Counter