Maktaba Wahhabi

337 - 411
تسلیم کرلیا جائے وہ از روئے عقیدہ بائبل و قرآن تحریف و تبدیل کے امکان سے باہر ہوجاتی ہے۔ کوئی فرد بشر خواہ کیساہی زور آور، ذی اقتدار کیوں نہ ہو کوئی ملت چاہے کس قدر آمادہ پر خاش و شر وذی عداوت کیوں نہ ہو، ممکن نہیں کہ کلام الٰہی کو جو جہان کی ہدایت و روحانی ارتقا کی غایت کے لیے خدا کی صفات قدوسیت کی منشا کے موافق نازل ہوا، اورجس کی تبلیغ کے لیے انبیاء مبعوث ہوئے، اس کے ایک شوشہ یا نقطہ کو بدل سکے۔‘‘ (سلطان التفاسیر، ص:263) تحریف لفظی کا ثبوت: پادری صاحب کے اس دعوے کے بعد ہمارا فرض مؤکد ہوگیا کہ ہم آپ کو آپ کی مسلمہ الہامی کتاب میں ایسی تبدیلی دکھائیں کہ صاف صاف لفظوں میں تحریف ہو نہ کہ استنباط سے۔ پس انصاف کا ترازو ہاتھ میں رکھ کر انجیل متی کے حوالجات مندرجہ ذیل ملا حظہ فرمائیے: ’’یسوع نے انھیں کہا اپنی بے ایمانی کے سبب کیونکہ میں تم سے سچ کہتا ہوں کہ اگر تمھیں رائی کے دانے کے برابر ایمان ہوتا تو اگر تم اس پہاڑ سے کہتے کہ یہاں سے وہاں چلا جا تو وہ چلا جاتا اور کوئی بات تمھاری ناممکن نہ ہوتی۔ مگر اس طرح کے دیو بغیر دعا وروزہ کے نہیں نکالے جاسکتے۔‘‘ (متی 17:20،21) جس بائبل سے ہم نے یہ اقتباس نقل کیا ہے وہ 1883؁ء کی مطبوع ہے۔ عربی بائبل مطبوعہ 1857؁ منقولہ از نسخہ مطبوعہ 1671؁ میں بھی یہ فقرہ پایا جاتا ہے۔ ناظرین! اس عبارت میں فقرہ زیر خط یاد رکھیں اور دوسری اناجیل سے اس کی بابت سنیں، لکھاہے:
Flag Counter