Maktaba Wahhabi

414 - 411
قادیانی آواز: مرزا صاحب قادیانی نے اس رکوع کی ایک آیت پر قبضہ کرنا چاہا ہے۔ آپ کے الفاظ یہ ہیں: ’’{ وَ اتَّخِذُوْا مِنْ مَّقَامِ اِبْرٰھٖمَ مُصَلًّی} [البقرۃ: 126] اس طرف اشارہ کرتی ہے کہ جب امت محمدیہ میں بہت سے فرقے ہو جائیں گے تب آخر زمانہ میں ایک ابراہیم پیدا ہوگا اور ان سب فرقوں میں وہ فرقہ نجات پائے گا کہ جو اس ابراہیم کا پیرو ہوگا۔‘‘(اربعین 3:ص32) برہان: مرزا صاحب کی اس ابراہیم سے مراد ذات خاص ہے۔ چنانچہ ان کا ایک شعر ہے میں کبھی آدم کبھی موسیٰ کبھی یعقوب ہوں نیز ابراہیم ہوں نسلیں ہیں میری بے شمار (درثمین اردو)[1] پس مطلب صاف ہے کہ اس آیت میں (بقول مرزا صاحب) موصوف کی طرف اشارہ ہے چونکہ ابراہیمی عہدہ منصب جلیل ہے اس کے لئے ثبوت بھی ہونا چاہئے۔ لہٰذا مرزا صاحب نے اس کے ثبوت میں چند الہامات لکھے ہیں جن میں سے بین الدلالۃ یہ ہے: ’’لنحیینک حیوۃ طیبۃ ثمانین حولا أو قریبا من ذلک۔‘‘ (حوالہ مذکور صفحہ مذکور) یعنی ہم (خدا) تجھے (مرزا کو) ایک پاک اور آرام کی زندگی عنایت کریں
Flag Counter