Maktaba Wahhabi

76 - 411
لازمی بات ہے کہ تفسیر ثانی پر ہر کہہ ومہہ مذہبی اور اخلاقی اعتراض کرے گا۔ ’’دیکھو جی مسیح دنیا کے لوگوں کو تعلیم دیتا ہے کہ اپنے ماں باپ کو جواب دیدو اور خدا کے بیٹے کہلائو۔‘‘ پھر ایسی تفسیر کرنے والا اپنی شان میں اگر یہ کہے کہ’’میری جیسی تفسیر کوئی مسیحی نہیں کر سکتا‘‘ تو مسیحی علماء یقینا اس کو جواب میں کہیں گے نہ پہنچا ہے نہ پہنچے گا تمھاری ظلم کیشی کو بہت سے ہو چکے ہیں گرچہ تم سے فتنہ گر پہلے مختصر یہ ہے کہ پادری صاحب نے مفسر قرآن بن کر قرآن مجید کے ساتھ وہی برتائو کیا جو بحیثیت ایک عیسائی ہونے کے وہ کر سکتے تھے۔ جس پر قرآن کے منہ سے بے ساختہ نکلا کیے لاکھوں ستم اس پیار میں بھی آپ نے ہم پر خدا ناخواستہ گرخشمگیں ہوتے تو کیا کرتے ’’سلطان التفاسیر‘‘ بصورت رسالہ ’’المائدہ‘‘ جنوری 32ء؁ سے جاری ہے۔ ہمارے دل میں اسی وقت سے جواب دینے کا القا ہوا تھا لیکن اتنے دنوں تک ہم نے انتظار کیا کہ رسالہ مذکورہ کے چند نمبر نکل لیں تو توجہ کی جاوے گی۔ چنانچہ آج سلسلہ ہذاکا نمبر اول ہے ۔ نوٹ: آئندہ حسب تجویز ایک صفحہ اخبار اس سلسلہ کے لیے وقف کیا جائے گا۔ اس کا نام یہی ہوگا: ’’برہان التفاسیربرائے اصلاح سلطان التفاسیر‘‘۔ سلطان التفاسیر کی غرض و غایت بتانے کے بعدمختصر عرض ہے کہ عیسائیوں نے اسلام پر آج تک متعدد حملے کیے ہیں مگر یہ حملہ ان سب حملوں سے مضر ترین ہے۔
Flag Counter