Maktaba Wahhabi

264 - 411
نوشتہ بماند سیہ بر سفید نویسندہ را نیست فردا امید[1] پادری صاحب نے اگر ہماری درخواست منظور کر کے فی رسالہ کم سے کم دو جزء نہ کیے تو لاچار ہم بجائے ایک ورق کے برہان کا ایک صفحہ کر دیں گے۔ تاکہ وقفہ نہ ہوجائے۔ اگلا حصہ: نوٹ: گزشتہ پرچہ میں قصہ آدم ازمروجہ تورات منقولہ پادری صاحب نقل ہوا ہے۔ اس کو ناظرین مستحضر کر کے اگلا حصہ پڑھیں: ’’ تب خدا وند نے آدم کو پکارا اور اس سے کہا کہ تو کہاں ہے؟ وہ بولا کہ میں نے باغ میں تیری آواز سنی اور ڈرا کیونکہ میں ننگا ہوں اس لئے میں نے آپ کو چھپایا، اور اُس نے کہا تجھے کس نے جتایا کہ تو ننگا ہے؟ کیا تو نے اُس درخت سے کھایا جس کی بابت میں نے تجھ کو حکم کیا تھا کہ اس سے نہ کھانا۔ اور خداوند خدا نے سانپ سے کہا اس واسطے کہ تونے یہ کیا ہے تو سب مواشیوں اور میدان کے سب جانوروں سے ملعون ہوا، تو اپنے پیٹ کے بل چلے گا، اور عمر بھر خاک کھائے گا، اور میں تیرے اور عورت کے اور تیری نسل اور عورت کی نسل کے درمیان دشمنی ڈال دوں گا۔ وہ تیرے سر کو کچلے گی اور تو اس کی ایڑکو کاٹے گا۔ اور آدم سے کہا اس واسطے کہ تونے اپنی جورو کی بات سنی اور اس درخت سے کھایا جس کی بابت میں نے تجھے حکم کیا کہ اس سے مت کھانا ، زمین تیرے سبب سے لعنتی ہوئی، اور تکلیف
Flag Counter