Maktaba Wahhabi

330 - 411
البتہ ایسا بھی پتھر ہوتا جو پھٹ جاتا ہے پس ٹپکتا ہے اس سے تھوڑا پانی۔‘‘ یہاں تک تو ’’ھا‘‘ کی ضمیر {الْحِجَارَۃِ} کی طرف پھیری ہے ۔ اس کے آگے لکھتے ہیں: ’’اور تحقیق کہ بعض ان دلوں میں سے البتہ ایسا بھی ہوتا ہے جو گر پڑتا[1] ہے اللہ کے خوف سے۔‘‘ (ص: 57) مقام غور ہے کہ تین ضمیروں میں سے دو ضمیریں تو {الْحِجَارَۃِ} کی طرف ہیں، ایک ’’دلوں‘‘ کی طرف، جو اس جگہ مذکور بھی نہیں۔ کیا یہ اختلاف مخل بلاغت نہیں؟ پس صحیح یہ ہے کہ جس طرح پتھر بلکہ ہر چیز بحکم {اِنْ مِّنْ شَیْئٍ اِلَّا یُسَبِّحُ بِحَمْدِہٖ وَ لٰکِنْ لَّا تَفْقَھُوْنَ تَسْبِیْحَھُمْ}[2] تسبیح پڑھتی ہے اسی طرح پتھروں میں {خَشْیَۃِ اللّٰہِ} کی حس ضرور ہے۔ ولوکرہ المنکرون! اس سلسلے میں اصل روئے سخن پادری صاحب کی تفسیر القرآن سلطان التفاسیر کی طرف ہے مگر ضمنی طورپر اسلامی فرقوں کی طرف بھی ہوجاتا ہے ۔ چنانچہ 17 سے 31؍ اگست1934 ؁ تک ایام میں اہل اسلام کی طرف توجہ رہی آج پادری صاحب کا حق ادا ہوتا ہے۔ تحریف بائبل: اس رکوع میں تحریف کتب سابقہ کا ذکر آنے سے پادری صاحب نے مسئلہ تحریف پر بڑی بسیط بحث کی ہے، ہم بھی ان کے تتبع میں اس جگہ اس مسئلے پر سیر کن بحث کردیتے ہیں تاکہ آئندہ اس کی ضرورت نہ رہے۔ بحث تحریف سے پہلے ان کتب (بائبل) کی اصلیت کی تحقیق کرنی ضروری ہے۔ مجموعہ بائبل میں کئی ایک کتابیں اور رسائل ہیں۔ ان میں سے تین کا نام قرآن
Flag Counter