Maktaba Wahhabi

101 - 411
سورۃ الحمد صحف مطھرۃ  اَلْحَمْدُ لِلّٰہِ رَبِّ الْعَالَمِینَ ۔ ’’خدا وند کی ستائش کرو۔ اے خداوند کے بندو اس کی ستائش کرو۔ خداوند کے نام کی مدح کرو۔‘‘ (زبور 113:1) ’’ تو ہاں تو ہی اکیلا خداوند ہے تونے آسمان کو اور آسمانوں کے آسمان کو اور ان کی ساری آبادی کو اور زمین کو اور جو کچھ اس پر ہے اور سمندروں کو اور جو کچھ ان میں ہے بنایا۔ اور تو سبھوں کا پروردگار ہے اورآسمانوں کا لشکر تیرا سجدہ کرتا ہے۔‘‘ (نحمیاہ 9:6) ’’اور دائود نے ساری جماعت کے آگے خداوند کا شکر کیا۔ اور داود نے کہاکہ اے خداوند ہمارے باپ اسرائیل کے خدا تو ابدالآباد مبارک ہو۔ اے خداوند بزرگی اورقدرت اور جلال اور ابدیت اور حشمت بلکہ سب کچھ جو آسمان اور زمین میں ہے تیرا ہی ہے۔ اے خداوند بادشاہت تیری ہے۔ اور تو سبھوں کے اوپر سرفراز ہے۔ اوردولت اور عزت تیری طرف سے آتی ہیں، اور تو سبھوں پر بادشاہت کرتا ہے، اور تیرے ہاتھ میں قدرت اور توانائی ہیں، اورتیرے قابو میں ہے کہ بزرگی اور زور سب کو بخشے۔‘‘ (1۔ تواریخ 29:10۔12)  الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِ 2۔ ’’خدا وند مہربان اور رحیم ہے۔‘‘ (زبور 111:4)  مٰلِکِ یَوْمِ الدِّیْنِ 3۔ ’’جیسے ان کے اعمال ہیں ویسے ان کو جزا دے گا۔‘‘ (یسعیاہ 59:18)  اِیَّاکَ نَعْبُدُ وَ اِیَّاکَ نَسْتَعِیْن 4۔ ’’تو خداوند اپنے خدا کو سجدہ کر اور صرف اسی کی عبادت کر۔‘‘ (متی 4:10) ’’تو خداوند اپنے خدا سے ڈر اور اُس کی بندگی کیا کر اور اُس کے نام کی قسم کھایا کر ۔ تم اور معبودوں کی قوموں کے معبودوں میں سے جو تمھارے آس پاس ہیں پیروی نہ کرو کیونکہ خداوند تیرا خدا جو تمھارے درمیان ہے غیور خدا ہے۔ نہ ہو کہ خداوند تیرے خدا کے قہر کی آگ تجھ پر بھڑکے اور تمھیں روئے زمین سے فنا کردے۔‘‘ (استثنائ: 13۔15)الخ (ص:18۔19)  برہان: پادری صاحب کی سورہ فاتحہ کے متعلق ہی یہ کوشش نہیں کہ اس کو بائبل سے
Flag Counter