Maktaba Wahhabi

203 - 411
جواب ( ب) خدا تعصب کا بُرا کرے، کیسی کیسی بیجا حرکتیں کراتا ہے، پادری صاحب نے بالفاظ ملحدین جن الفاظ کا ترجمہ کر کے قرآن کے ذمہ لگا یا ہے وہ الفاظ مع سیاق و سباق کے یوں ہیں: { وَ مَا مِنْ دَآبَّۃٍ فِی الْاَرْضِ وَ لَا طٰٓئِرٍ یَّطِیْرُ بِجَنَاحَیْہِ اِلَّآ اُمَمٌ اَمْثَالُکُمْ مَا فَرَّطْنَا فِی الْکِتٰبِ مِنْ شَیْئٍ ثُمَّ اِلٰی رَبِّھِمْ یُحْشَرُوْنَ} [الأنعام: 38] اس جگہ {الْکِتٰبِ} سے مراد لوح محفوظ ہے۔ چنانچہ تفسیر جلالین وغیرہ میں بھی یہی لکھا ہے: {فِی الْکِتٰبِ}: ’’اللوح المحفوظ‘‘[1] پس ترجمہ آیت کا یہ ہے: ’’زمین پر جوچلنے والے یا اُڑنے والے جانور ہیں یہ سب تمہاری طرح انواع ہیں ان سب کا شمار ہمیں (خدا کو) معلوم ہے۔ ہم نے کتاب (لوح محفوظ) میں کوئی کمی نہیں رکھی۔‘‘ دوسری آیت کے الفاظ یہ ہیں: { وَ عِنْدَہٗ مَفَاتِحُ الْغَیْبِ لَا یَعْلَمُھَآ اِلَّا ھُوَ وَ یَعْلَمُ مَا فِی الْبَرِّ وَ الْبَحْرِ وَ مَا تَسْقُطُ مِنْ وَّرَقَۃٍ اِلَّا یَعْلَمُھَا وَ لَا حَبَّۃٍ فِیْ ظُلُمٰتِ الْاَرْضِ وَ لَا رَطْبٍ وَّ لَا یَابِسٍ اِلَّا فِیْ کِتٰبٍ مُّبِیْنٍ}[الأنعام: 59] تفسیرؔجلالین وغیرہ میں یہاں بھی لوح محفوظ کے ساتھ تفسیر کی ہے۔[2] مگر ہماری
Flag Counter