Maktaba Wahhabi

163 - 411
کہتے ہیں یقینا ہم تمہارے ساتھ ہیں مسلمانوں سے تو ہم محض دل لگی اور خوش طبعی کرتے ہیں کیونکہ یہ لوگ اتنا کہنے سے (کہ ہم خدا کو اور قیامت کو مانتے ہیں) خوش ہو جاتے ہیں۔ اس لئے ہم بھی اُن کو بتا تے ہیں اللہ ان کو اس مسخری کی سزا دے گا اور سردست چند روز ان کی گمراہی میں مہلت دیتا ہے اس لئے یہ لوگ بہکے پھرتے ہیں۔ یہی لوگ ہیں جن کو استعارہ کے رنگ میں یہ کہنا بجا ہے کہ یہی لوگ ہیں جنہوں نے گمراہی کو ہدایت کے ساتھ خرید کیا ہے سو نہ ان کا یہ سودا نفع بخش ہوا نہ یہ سودے میں ڈھب سیکھے یعنی ان کو یہ سمجھ نہ آئی کہ اچھی چیز کو دے کر بُری چیز لینا اصول تجارت کے سراسر خلاف ہے۔ یا استعارہ کے رنگ ان کی دوسری مثال ان قافلے کے لوگوں کی طرح ہے جنھوں نے بوجہ اندھیرے کے جنگل میں آگ جلائی جس سے روشنی پیداہوئی پھر جب اُس آگ کے ارد گرد کی سب چیزیں روشن ہوئیں تو ان کی بے پرواہی کی وجہ سے خدا نے ان کی روشن آگ بجھادی اور ان کو اندھیروں میں چھوڑدیا اب اس اندھیرے میں وہ کچھ نہیں دیکھتے یہ قافلے والوں کی مثال ان منافقوں کے حسب حال ہے۔ یہ بھی مجلس نبوی میں آئے نور نبوت کی چمک ان پر پڑی پھر روگردانی کرکے استغنا کر گئے اس لیے (کلام حق سننے سے بہرے اور) حق گوئی سے گونگے ہیں اور آثار صداقت دیکھنے سے اندھے ہیں پس یہ لوگ حق کی طرف رجوع نہیں کرتے ان کی حالت اس مثال سے سمجھو یا دوسری مثال ان کی مینہ والوں کی طرح ہے جو بادلوں سے اُترتا ہے اُس میں یعنی اُس کے اُترنے کے وقت کئی طرح کے اندھیرے ہیں۔ سفید بادل سے، سیاہ بادل سے، رات کی وجہ سے، کڑک ہے اور چمک ہے وہ مینہ والے لوگ ان کڑکوں کی وجہ سے موت سے ڈرتے ہوئے اپنی انگلیاں کانوں میں ٹھونس لیتے ہیں تاکہ کانوں کے پردے نہ پھٹ
Flag Counter