Maktaba Wahhabi

57 - 411
سب جگہ نہیں پہنچتا۔ اس لیے اس کو کتاب کی صورت میں کیا گیا۔‘‘ (جوابات نصاریٰ، ص: 2) اس کتاب ’’حقائق قرآن‘‘ کے مصنف نے دعویٰ کیا تھا کہ ازروئے قرآن ثابت ہوتا ہے کہ حضرت عیسیٰ مسیح علیہ السلام حضرت سید الانبیاء محمد رسول اﷲ صلی اللہ علیہ وسلم سے افضل ہیں۔ اس سلسلے میں مصنف نے 14 دلائل ذکر کیے۔ مولانا امرتسری رحمۃ اللہ علیہ نے انھیں دلائل کا جواب ’’معارف قرآن‘‘ کے نام سے دیا۔ 25۔ تشریح القرآن بجواب توضیح البیان فی اصول القرآن: مولانا امرتسری رحمۃ اللہ علیہ نے یہ کتاب پادری برکت اﷲ مسیحی کی کتاب ’’توضیح البیان فی اصول القرآن‘‘ کے جواب میں لکھی۔ 26۔ تفسیر سورۂ یوسف اور تحریفاتِ بائبل: اس کتاب میں اس امر کی تصریح کی گئی ہے کہ عیسائی پادریوں نے ہر زمانہ میں بائبل میں تحریف کی ہے اور اس کا ثبوت بائبل کے مختلف ایڈیشنوں سے فراہم کیا ہے۔ یہ کتاب پہلی بار 1944ء میں نوّے (90) صفحات میں شائع ہوئی۔ (تذکرہ ابو الوفا، ص: 71) 27۔ برہان التفاسیر لاصلاح سلطان التفاسیر: اس کتاب کا تفصیلی تذکرہ آئندہ صفحات میں آرہا ہے۔ علاوہ ازیں مولانا امرتسری رحمۃ اللہ علیہ کی ایک کتاب ’’قرآن اور دیگر کتب‘‘ کا تذکرہ گزشتہ صفحات میں ہوچکا ہے جس میں انجیل کے بالمقابل قرآنِ مجید کی برتری ثابت کی گئی ہے۔ اب ذیل میں اُن کتب کا تذکرہ کیا جاتا ہے جو مولانا امرتسری رحمۃ اللہ علیہ نے قرآن مجید کے متعلق دیگر حضرات کے جواب میں لکھیں۔
Flag Counter