Maktaba Wahhabi

61 - 411
2۔ تقابل ثلاثہ: اس کتاب کا تذکرہ پچھلے صفحات میں گزر چکا ہے۔ 3۔ توحید، تثلیث اور راہِ نجات: عیسائیوں کی طرف سے عام طور پر جو مضامین شائع ہوتے وہ تین عناوین توحید، نجات اور کفارۂ مسیح پر مشتمل ہوتے تھے۔ ان تینوں کی اصل حقیقت کو اس رسالے میں واضح کیا گیا ہے۔ یہ کتاب پہلی بار 1914ء میں مطبع وزیر ہند امرتسر سے چالیس (40) صفحات میں شائع ہوئی۔ (جماعت اہل حدیث کی تصنیفی خدمات، ص: 685، تذکرہ ابو الوفا، ص: 67) 4۔ حقائق قرآن: اس کتاب کا تعارف گزشتہ صفحات میں ملاحظہ فرمائیں۔ اثبات التوحید بجواب اثبات التثلیث: یہ کتاب پادری عبدالحق کی تصنیف ’’اثبات التثلیث‘‘ کے جواب میں ہے۔ 6۔ تم عیسائی کیوں ہوئے؟ یہ رسالہ پادری سلطان محمد پال، جو مسلم سے عیسائی ہوئے تھے، کی تصنیف کردہ کتاب ’’میں مسیحی کیوں ہوا؟‘‘ کے جواب میں ہے۔ پادری سلطان محمد سے مولانا ثناء اﷲ امرتسری رحمۃ اللہ علیہ کا ایک مناظرہ 3؍ ستمبر 1928ء بمقام حافظ آباد ضلع گوجرانوالہ ہوا تھا، جس میں پادری سلطان محمد نے
Flag Counter