Maktaba Wahhabi

48 - 411
یہ کتاب پہلی بار 1904ء میں طبع ہوئی۔ (تذکرہ ابو الوفائ، ص: 61) 6۔ تعلیم القرآن: یہ رسالہ ایک ملازمت پیشہ مسلمان کے سوال ’’قرآن مجید ہم سے کیا چاہتا ہے؟‘‘ پر لکھا گیا ہے۔ اس میں مذہب کے اختلاف سے الگ ہو کر صرف قرآن مجید کی تعلیم کا نمونہ، خاص کر عقائد سے متعلق، بیان کیا گیا ہے۔ یہ کتاب چوبیس (24) صفحات پر مطبع آفتاب برقی امرتسر سے 1349ھ میں دوسری بار طبع ہوئی۔ (جماعت اہلحدیث کی تصنیفی خدمات، ص: 95، 96، حیات ثنائی، ص: 572) 7۔ الفوز العظیم: قرآن مجید میں جو مختلف چیزوں کی قسمیں اٹھائی گئی ہیں، ان کی حکمتوں کے بیان اور ان کی عظمت و موعظت پر ایک نہایت ہی بیش قیمت کتاب ہے۔ (حیات ثنائی، ص: 573) 8۔ ثنائیہ قرآنی قاعدہ: قرآن حکیم کی تعلیم میں ابتدائی قاعدوں کا بچوں کے ذہن کے موافق نہ ہونے سے ان کو بہت مشکل پیش آتی تھی۔ اس مشکل کو حل کرنے کے لیے یہ قاعدہ علامہ مرحوم نے تصنیف فرمایا جو بچوں کی ابتدائی تعلیم کے لیے بہت ہی مفید ہے۔(حیات ثنائی، ص: 574) اب ذیل میں ان کتب کا ذکر کیا جاتا ہے جو مولانا امرتسری رحمۃ اللہ علیہ نے قرآن مجید پر آریہ سماج کے اعتراضات کے جواب میں لکھی تھیں۔ 9۔ حق پرکاش بجواب ستیارتھ پرکاش: 1875ء میں سوامی دیانند سرسوتی (بانی آریہ سماج) نے اپنی مشہور کتاب
Flag Counter