Maktaba Wahhabi

50 - 411
ثابت ہوتا ہے کہ سوامی جی دوسرے مذاہب پر اعتراضات کرتے وقت زیادہ تحقیق و علم سے کام نہیں لیتے تھے۔ (حیات ثنائی، ص: 594) نیز سوامی دیانند کی تردید میں ’’ہندوستان کے دو ریفارمر‘‘ اور ’’مرقع دیانندی‘‘ کے نام سے بھی مولانا امرتسری رحمۃ اللہ علیہ نے دو کتابیں لکھیں۔ (تفصیل کے لیے دیکھیں: جماعت اہلحدیث کی تصنیفی خدمات، ص: 696، 698) حق پرکاش پہلی بار 1900ء میں دو سو چالیس (240) صفحات میں شائع ہوئی، اور اب تک اس کے تقریباً دس ایڈیشن شائع ہوچکے ہیں۔ 10۔ تُرکِ اسلام بجواب تَرکِ اسلام: ایک شخص عبدالغفور بی۔ اے نے آریہ مذہب قبول کرنے کے بعد دھرم پال نام اختیار کر کے 14؍ جون 1903ء کو گوجرانوالہ میں ایک تقریر کی جس میں تفصیل کے ساتھ تبدیلیٔ مذہب کے وجوہات بیان کرتے ہوئے اس نے ایک سو پندرہ (115) اعتراضات قرآن مجید پر کیے تھے۔ جو بعد ازاں کتابی شکل میں شائع ہوئے۔ یہ کتاب انھیں اعتراضات کے جواب پر مشتمل ہے۔ یہ کتاب پہلی بار دو سو چالیس (240) صفحات میں مطبع اہلحدیث امرتسر سے 1904ء میں شائع ہوئی۔ (حیات ثنائی، ص: 584، جماعت اہلحدیث کی تصنیفی خدمات، ص: 693 )
Flag Counter