Maktaba Wahhabi

263 - 411
سے گوشت ہے اس سبب سے وہ ناری کہلائے گی کیونکہ وہ نر سے نکالی گئی۔ (پیدائش 2:19۔ 23) 1 اور سانپ میدان کے سب جانوروں سے جنہیں خداوند خدا نے بنایا تھا ہوشیار تھا۔ اور اُس نے عورت سے کہا کیا یہ سچ ہے کہ خدا نے کہا کہ باغ کے درخت سے نہ کھانا؟ عورت نے سانپ سے کہا کہ باغ کے درختوں کا پھل ہم تو کھاتے ہیں مگر اُس درخت کے پھل کو جو باغ کے بیچوں بیچ ہے خدا نے کہا کہ تم اُس سے نہ کھانا اور نہ اُسے چھونا ایسا نہ ہو کہ مر جائو۔تب سانپ نے عورت سے کہا کہ تم ہرگز نہ مروگے بلکہ خدا جانتا ہے کہ جس دن اُس سے کھائوگے تمہاری آنکھیں کھل جائیں گی اور تم خدا کی مانند نیک و بد کے جاننے والے ہوگے۔ اور عورت نے جوں دیکھا کہ وہ درخت کھانے میں اچھا اور دیکھنے میں خوشنما اور عقل بخشنے میں خوب ہے تو اس کے پھل میں سے لیا اور کھایا اور اپنے خصم کو بھی دیا۔ اوراس نے کھایا۔ تب دونوں کی آنکھیں کھل گئیں اور انہیں معلوم ہوا کہ ہم ننگے ہیں۔ اور اُنہوں نے انجیر کے پتوں کو سی کر اپنے لئے لنگیاں بنائیں۔ (پیدائش 3: 1۔ 7) برہان: پادری صاحب سے ہمارا اتصال ہونے کو ہے، آپ مہینہ میں صرف ایک جزء تفسیر دیتے ہیں، اکتوبر کے المائدہ میں نصف جزء دیا اس لئے ہم اپنی اور اپنے ناظرین کی طرف سے درخواست کرتے ہیں کہ عربی گھوڑا تیزی سے پیچھے آرہا ہے، افغانی گھوڑے کو ایڑلگا کر ذرہ تیز کر دیجئے زندگی کا اعتبار نہیں
Flag Counter