Maktaba Wahhabi

212 - 411
’’قد یکون النعت بمجرد الثناء أو الذم أو التأکید مثل نفخۃ واحدۃ‘‘[1](کافیہ بحث نعت) یعنی صفت کبھی محض تعریف یا مذمت کے لیے ہوتی ہے اور کبھی محض تاکید کے لیے۔ جیسے نفخۃ واحدۃ۔ اسی طرح آپ کی پیش کردہ عبارت میں عشرہ کی صفت کاملہ آئی ہے۔ اعتراض (و) ’’قرآن میں بطور احتجاج کے کہا گیا ہے کہ ’’اگر قرآن کسی اور کی طرف سے نازل ہوا ہوتا تو اس میں کثرت سے اختلاف پائے جاتے ۔‘‘ گویا کہ قرآن میں اختلاف نہ ہونے کو اس کے من جانب اللہ ہونے کی دلیل ٹھہرایا گیا ہے حالانکہ اس میں کثرت سے اختلاف ہے۔ اختلاف یا تو لفظ میں ہوتا ہے یامعنی میں ۔ اختلاف لفظی کی یہ صورتیں ہیں: 1لفظ کے تبدیل کرنے سے۔ 2ترکیب کے تبدیل کرنے سے۔ 3کوئی لفظ زیادہ کرنے سے۔ 4کوئی لفظ کم کرنے سے اوریہ سب قرآن میں موجود ہیں۔ ٭تبدیل لفظی کی مثال: ’’کالصوف المنفوش‘‘ بدل ہے: {کَالْعِھْنِ الْمَنْفُوْشِ} کا۔ اور ’’فامضوا إلی ذکراللّٰہ‘‘ بدل ہے: {فَاسْعَوْا اِِلٰی ذِکْرِ اللّٰہِ} کا۔ اور ’’فکانت کالحجارۃ‘‘ بدل ہے: {فَھِیَ کَالْحِجَارَۃِ} کا۔ اور ’’السارقون والسارقات‘‘ بدل ہے: {السَّارِقُ وَ السَّارِقَۃُ} کا۔‘‘ (ص: 71) جواب (و): معلوم ہوتا ہے اس سوال کا مضمون فی بطن القائل ہے۔ اصل ملحد معترض کی تو
Flag Counter