Maktaba Wahhabi

73 - 411
آغاز کتاب قرآن مجید بھی کیا ہی عجیب کتاب ہے کہ اس کی خدمت خدائے تعالیٰ جس سے چاہتا ہے لیتا ہے۔ مولانا شبلی مرحوم نے سفرنا مہ روم وشام میں لکھا ہے کہ بیروت کے عیسائی کالج میں عربی ادب کے لحاظ سے عیسائیوں نے قرآن مجید کی کئی سورتیں داخل کی ہوئی ہیں۔ روس میں عکسی قرآن مجید چھپا۔ جرمنی میں اعلیٰ درجہ کا چھپا جس کی مثال ہندوستان پیدا نہیں کر سکتا۔ اس کے علاوہ جارج سیل انگریز نے قرآن مجید کا انگریزی میں اور پادری عماد الدین نے اُردو میں ترجمہ شائع کیا۔ ان لوگوں کی نیت کچھ ہی ہو، ہم تو ان کے کاموں کو بھی قرآن شریف کی خدمت کی فہرست میں جانتے ہیں۔ اسی قسم کی خدمت کی مثال آج ہمارے سامنے لاہور (پنجاب) میں پیدا ہوئی ہے جس کی تفصیل یہ ہے۔ پادری سلطان محمد (پال) ایک افغان عربی داں ہیں، جو اپنی مرضی سے اسلام ترک کر کے عیسائی ہوئے۔ آپ نے پہلے ایک رسالہ لکھا: ’’میں کیوں مسیحی ہوا؟‘‘ اُس میں ترکِ اسلام اور اخذِ مسیحیت کی وجوہات لکھیں جس کا جواب خاکسار (ابو الوفائ) نے دیا۔ اس کا جواب پادری صاحب نے دیا۔ پھر میں نے جواب الجواب دیا جو مع دیگر رسائل جواب عیسائیاں کے ’’جواباتِ نصاریٰ‘‘ کے نام سے شائع ہوا۔ اس کے بعد پادری صاحب موصوف نے قرآن مجید کی تفسیر لکھنے کا اعلان کیا۔ مگر سامان (کتب عربیہ) نہ ہونے کی وجہ سے عیسائی قوم سے چندہ طلب کیا، جو کافی جمع ہونے پر آپ نے کتب عربیہ فراہم کر کے قرآن کی تفسیر ’’سلطان التفاسیر‘‘ بصورت رسالہ (موسومہ المائدہ) ماہوار جاری کیا۔ آپ کے عیسائی مداحین نے آپ
Flag Counter