Maktaba Wahhabi

47 - 318
اورحدیث میں بھی ارکان ایمان کے متعلق اسی طرح آیاہے چنانچہ وہ مشہورومعروف حدیث جو حدیث جبریل کے نام سے مشہور ہے،جس میں جبریل علیہ السلام نے جب رسول اﷲ صلی اللہ علیہ وسلم سے ایمان کے متعلق سوال کیاتھاتوآپ صلی اللہ علیہ وسلم ارشادفرمایا :۔ ((....قَالَ فَأخبرنی عن الإیمان قال أن تؤمن باللّٰہ وملا ئکتہ وکتبہ ورسلہ والیوم الآخر و تؤمن بالقدرخیرہ وشرہ)) [1] جبرائیل علیہ السلام نے کہاکہ مجھے ایمان کے بارے میں بتائیے توآپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایاکہ!ایمان یہ ہے کہ تم ایمان لاؤ اﷲپر،اُسکے فرشتوں پراسکی کتابوں پر اُس کے رسولوں پراوریوم آخرت پر، اورتم ایمان لاؤتقدیرپر چاہے اچھی ہو یابری۔ ٭٭٭
Flag Counter