Maktaba Wahhabi

250 - 318
﴿ وَلَقَدْ أَرْسَلْنَا مُوسٰی بِآیَاتِنَا أَنْ أَخْرِجْ قَوْمَکَ مِنَ الظُّلُمَاتِ إِلَی النُّورِ وَذَکِّرْہُمْ بِأَیَّامِ اللّٰہِ إِنَّ فِیْ ذَلِکَ لَاٰیَاتٍ لِّکُلِّ صَبَّارٍ شَکُورٍ ﴾ [1] اور بے شک ہم نے موسی کو نشانیاں دے کر بھیجا کہ اپنی قوم کو تاریکیوں سے نکال کر روشنی کی طرف لائیں،اور انکواﷲ کے دن یاد دلائیں، بے شک ان واقعات میں ہر صبر کرنے والے،شکر ادا کرنے والے کیلئے بڑی نشانیاں ہیں۔ اور خاتم الرسل صلی اللہ علیہ وسلم کے متعلق فرمایاہے :۔ ﴿ یٰآ أَیُّہَا النَّبِیُّ إِنَّا أَرْسَلْنَاکَ شَاہِدًا وَّمُبَشِّرًا وَّنَذِیْرًا٭ وَدَاعِیًا إِلَی اللّٰہ وَسِرَاجًا مُّنِیْرًا﴾[2] اے نبی بے شک ہم نے آپکو گواہی دینے والا، بشارت دینے والا، اور ڈرانے والا بنا کر بھیجا ہے،اوراﷲ کے حکم سے اﷲ کے طرف بُلانے والے ہیں،اور آپ ایک روشن چراغ ہیں۔ ا ور ایک دوسرے مقام پر ارشاد فرمایا: ﴿ الٰر کِتَابٌ أَنْزَلْنَاہُ إِلَیْکَ لِتُخْرِجَ النَّاسَ مِنَ الظُّلُمَاتِ إِلَی النُّوْرِ بِإِذْنِ رَبِّہِمْ إِلٰی صِرَاطِ الْعَزِیْزِ الْحَمِیْدِ ﴾[3] الر،قرآن ایک کتاب ہے جسکو ہم نے آپکی جانب اسلئے نازل کیا ہے کہ آپ لوگوں کو انکے رب کے حکم سے تاریکیوں سے نکال کر روشنی کی طرف لے جائیں جو زبردست،قابل تعریف ذات کا راستہ ہے۔
Flag Counter