Maktaba Wahhabi

138 - 318
کما تصف الملائکۃ عند ربہا فقلنا یا رسول اللّٰہ صلی اللّٰہ علیہ وسلم وکیف تصف الملائکۃ عند ربہا قال یتمون الصفوف الاول ویترا صون فی الصف[1] ہوں اس کے بعد پھر تشریف لائے تو فرمایا تم اس طرح صفیں کیوں نہیں باندھتے جس طرح فرشتے اپنے پروردگار کے سامنے صفیں باندھتے ہیں ہم نے کہا اے اﷲ کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم فرشتے اپنے رب کے سامنے صفیں کیسے باندھتے ہیں۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا وہ پہلی صفوں کو پورا کرتے ہیں اور صفوں میں خوب مل کر کھڑے ہوتے ہیں۔ ایک دوسری روایت میں اس طرح آیا ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا۔ کہ اﷲ تعالیٰ نے ہم کو دوسری امتوں پر اس طرح فضیلت دی ہے کہ ہماری صفوں کو فرشتوں کی صفوں کی طرح بنادیا ہے۔ عن حذیفۃ قال قال رسول اللّٰہ صلی اللّٰہ علیہ وسلم فضلنا علی الناس بثلاث جعلت صفوفنا کصفوف الملائکۃ وجعلت لنا الأرض کلہا مسجدا وجعلت تربتہا لنا طہورا إذا لم نجد الماء وذکر خصلۃ أخری [2] فرمایا: ہمیں دوسری امتوں پر تین طرح سے فضیلت دی گئی ہے، ہماری صفوں کو فرشتوں کی صفوف کی طرح بنایا گیا ہے اور زمین کو مکمل طور پر ہمارے لئے سجدہ گاہ بنایا گیا ہے اور جب پانی نہ ہو تو اسی کی مٹی کو ہمارے لئے پاکی کا ذریعہ بھی بنایاگیا ہے۔ اور ایک اور خصوصیت بھی ذکر فرمائی۔
Flag Counter